Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => : King March 03, 2011, 05:24 AM

: شہباز بھٹی کے لیے اسمبلی میں سوگ
: King March 03, 2011, 05:24 AM
شہباز بھٹی کے لیے اسمبلی میں سوگ
قومی اسمبلی

ارکان اسمبلی نے کھڑے ہو کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی

اسلام آباد میں مسلح افراد کے حملے میںکلِک ہلاک ہونے والے وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے سوگ میں قومی اسمبلی میں اراکین نے کھڑے ہو کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی تاہم مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے تین اراکان اس میں شریک نہیں ہوئے
جمیعت علماء اسلام (ف) کے تین اراکین مولوی آغا محمد، مفتی اجمل خان اور حاجی روز الدین نے شہباز بھٹی کے احترام میں دو منٹ کی اختیار کردہ خاموشی میں حصہ نہیں لیا اور وہ بد دستور بیٹھے رہے

اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار اعجاز مہر کے مطابق بدھ کی شام کو شہباز بھٹی کے قتل پر قومی اسمبلی کے اراکین نے کھڑے ہوکر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کوئی کارروائی کیے بنا اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیا۔

کلِک وفاقی وزیر شہباز بھٹی کا قتل:تصاویر

جمیعت علماء اسلام (ف) کے تین اراکین مولوی آغا محمد، مفتی اجمل خان اور حاجی روز الدین نے شہباز بھٹی کے احترام میں دو منٹ کی اختیار کردہ خاموشی میں حصہ نہیں لیا اور وہ بد دستور بیٹھے رہے۔
شہباز بھٹی کی میت

وفاقی وزیر شہباز بھٹی کو ان کی گاڑئ پر حملہ کر کے قتل کیا گیا

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ شہباز بھٹی کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل کے ذمہ داران کو حکومت کٹہرے میں لائے گی۔

انہوں نے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس میں سیاسی اور فوجی قیادت مل کر ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا کوئی حل نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اس سے دنیا میں پاکستان اور اسلام کا نام بدنام ہورہا ہے۔
: Re: شہباز بھٹی کے لیے اسمبلی میں سوگ
: Fatima December 20, 2011, 02:46 AM

thanks for sharing