Hum Tum Board

Islamic Board => Islamic Center => Topic started by: Fatima on May 02, 2011, 02:45 PM

Title: ان شاءاللہ لکھنے میں غلطی کرنا
Post by: Fatima on May 02, 2011, 02:45 PM
بسم اللہ الرحمن الرحیم


آ پ لوگوں نے اکثر کتابوں میں لفظ ان شاءاللہ کو اس طرح لکھا ہوا پڑھاہوگا انشاءاللہ اور جب کہ اس طرح لکھنے سے اس کا معنی بدل جاتا ہے۔ لفظ ان شاءاللہ کے اردو میں معنی بنتا ہے اگر اللہ نے چاہا اور جب کہ انشاء عربی میں کسی چیز کو بنانے کو کہتے ہیں اس طرح انشاءاللہ کے معنی بہت غلط بن جاتے ہیں ۔ہم لوگ عربی زبان سے واقفیت نہ رکھنے کی وجہ سے ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں اللہ ہمیں معاف فرمائے آمین۔
اللہ کا ارشاد ہے کہ
اِنَّآ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَاۗءً 35۝ۙ
ہم نے ان (کی بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے۔الواقعہ:۳۵
قَالَ اِنَّمَا يَاْتِيْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَاۗءَ وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ 33 ؀
جواب دیا کہ اسے بھی اللہ تعالٰی ہی لائے گااگر وہ چاہے اور ہاں تم اسے ہرانے والے نہیں ہو۔ھود:۳۳
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰي يُوْسُفَ اٰوٰٓى اِلَيْهِ اَبَوَيْهِ وَقَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَاۗءَ اللّٰهُ اٰمِنِيْنَ 99؀ۭ
پھر جب (سب کے سب) یوسف کے پاس پہنچے تو اس نے اپنے والدین کو (عزت و احترام کے ساتھ) اپنے پاس جگہ دی اور کہا، ''کہاگر اللہ نے چاہا تو تم (سب) مصر میں امن کے ساتھ داخل ہو جاؤ۔'' یوسف:۹۹
ان آیات سے بات بالکل واضح ہوئی۔الحمدللہ
اب میں آپ سب سے اُمید رکھتا ہوں کہ آپ سب آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔ ان شاءاللہ
Title: Re: ان شاءاللہ لکھنے میں غلطی کرنا
Post by: Super boy on May 24, 2011, 01:10 AM
 JazaKallah bohatshukria
Title: Re: ان شاءاللہ لکھنے میں غلطی کرنا
Post by: asad on June 05, 2011, 09:57 AM
 bohatshukria JazaKallah