Hum Tum Board

Islamic Board => Islamic Center => Hamds/Naats => Topic started by: OLD MEN on July 13, 2011, 10:48 AM

Title: نوری محفل پہ چادر تنی ہے نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
Post by: OLD MEN on July 13, 2011, 10:48 AM
نوری محفل پہ چادر تنی ہے نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
چاندنی میں ڈوبے ہوئے دو جہاں کون جلوہ نما آج کی رات ہے

...عرش پہ دھوم ہے فرش پہ دھوم ہے ہے وہ بد بخت جو آج محروم ہے
پھر ہی آئے گی شب کس کو معلوم ہے ہم پہ الفت خدا آج کی رات ہے

مومنو آج گنج سخا لوٹ لو لوٹ لو اے مریضو شفا لوٹ لو
عاصیو رحمت مصطفٰیۖ لوٹ لو باب رحمت کھلا آج کی رات ہے

ابر رحمت ہیں محفل پہ چھائے ہوئے آسماں سے ملائک ہیں آئے ہوئے
خود محمدۖ ہیں تشریف لائے ہوئے کس قدر جانفزا آج کی رات ہے

مانگ لو مانگ لو چشم تر مانگ لو درد دل اور حسن نظر مانگ لو
کملی والےۖ کی نگری میں گھر مانگ لو مانگنے کا مزا آج کی رات ہے

اس طرف نور ہے اس طرف نور ہے سارا عالم مرست سے معمور ہے
جس کو دیکھو وہی آج مسرور ہے مہک اٹھی فضا ء آج کی رات ہے

وقت لائے خدا سب مدینے چلیں لوٹنے رحمتوں کے خزینے چلیں
سب کی منزل کی جانب سفینے چلیں میری صائم دعا آج کی رات ہے
Title: Re: نوری محفل پہ چادر تنی ہے نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
Post by: Allahwala on July 14, 2011, 12:28 AM
 JazaKallah
Title: Re: نوری محفل پہ چادر تنی ہے نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
Post by: asad on July 17, 2011, 11:11 AM
 JazaKallah