Hum Tum Board

Sports => Cricket & Sports => Topic started by: King on October 23, 2011, 02:21 PM

Title: توفیق عمر کی ڈبل سنچری
Post by: King on October 23, 2011, 02:21 PM
ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر سینتالیس رنز بنائے ہیں اور اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید دو سو سڑسٹھ رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو گیارہ رن بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔


پاکستانی اننگز کی خاص بات اوپنر توفیق عمر کی ڈبل سنچری تھی۔ وہ دو سو چھتیس رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ یہ انیس سال بعد کسی پاکستانی اوپنر کی ڈبل سنچری ہے۔

توفیق عمر کے علاوہ پاکستانی بلے بازوں محمد حفیظ اور اظہر علی نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں۔ حفیظ پچھہتر اور اظہر علی ستّر رن بنا کر پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے تین جبکہ ولیگیدرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے دن آخری سیشن میں جب سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اسے پہلے ہی اوور میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب عمر گل نے اوپنر پرنویتانا کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

تاہم اس نقصان کے بعد تھریمان اور سنگاکارا نے ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کی اور کھیل کے اختتام تک سری لنکا کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا۔
Title: Re: توفیق عمر کی ڈبل سنچری
Post by: Farooq on December 05, 2011, 05:06 AM
zabrdst shring
Title: Re: توفیق عمر کی ڈبل سنچری
Post by: asad on April 07, 2012, 12:45 AM
old but thanks