Author Topic: صدر زرداری‘ وزیراعظم گیلانی نے اسلام آباد خودکش دھماکہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا  (Read 790 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) صدر اور وزیراعظم نے اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ صدر آصف زرداری‘ وزیر اعظم گیلانی، چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک، سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سمیت وفاقی وزرائ، وزراء مملکت اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ واردات ملک میں اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کی مذموم حرکت ہے۔ اس سے قبل بھی پشاور میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے اہلکار ایسی ہی کارروائیوں میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے باوجود اقوام متحدہ کے حکام اور اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان بالخصوص سوات اور مالا کنڈ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے کارکنوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہاں جاری علیحدہ علیحدہ بیانات میں صدر اور وزیر اعظم نے دھماکے میں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیدیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ جان محمد جمالی، ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی، میاںنواز شریف، الطاف حسین، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، مولانا فضل الرحمن، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، چاروں صوبوں کے گورنروں، وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ ثناء نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسلام آباد میں عالمی ادارہ خوراک کے دفتر پر ہو نے والے خود کش حملے کی مذمت اور ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے جینوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کا کوئی جواز نہیں یہ حملہ اقوام متحدہ اور پاکستانی قوم کے لئے ایک خوفناک واقعہ ہے یہ ایک وحشیانہ جرم ہے جو ان افراد کے خلاف کیا گیا ہے جو غریب اور مشکل میں گرفتار افراد کی خدمت کر تے ہیں انہوں نے ہلاک ہو نے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی عوام کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ آن لائن کے مطابق امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے خوراک کے عالمی پروگرام کے اسلام آباد میں واقع دفتر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف بے حسی پر مبنی پرتشدد کارروائیاں جو غریب اور بھوکوں کی مدد کرتے ہیں‘ پاکستانی معاشرہ پر حملہ ہے۔ ایسی ظالمانہ کارروائیاں دہشتگردوں کے ایجنڈے کو عیاں کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر فکرت اکورہ نے کہا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملازمین نقل مکانی کرنے والے پاکستانیوں کی بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں‘ فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں کو اس طرح اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے نشانہ بنانے کا قطعی کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اس سانحہ کے ذمہ دار دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male


Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female