Author Topic: حکومت چینی 40 روپے کلو فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے : سپریم کورٹ حکومت چینی  (Read 1080 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
حکومت چینی 40 روپے کلو فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے : سپریم کورٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنجاب میں شوگر ملوں کیخلاف کریک ڈائون‘ گوداموں پر قبضہ
ـ 4 گھنٹے 47 منٹ پہلے شائع کی گئی


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چینی یکساں 40 روپے کلو قیمت پر فروخت کرنے کا حکم دیا ہے اور وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام چیف سیکرٹریز‘ ہوم سیکرٹریز‘ آئی جیز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرائیں۔ عدالت نے قومی مسابقتی کمشن کے چیئرمین خالد مرزا پر مشتمل کمشن تشکیل دیا ہے جو وفاقی و صوبائی حکومتوں‘ شوگر مل مالکان‘ شوگر ڈیلرز اور دیگر متعلقہ اداروں و افراد کا مؤقف سن کر اور تمام حالات و واقعات کا جائزہ لے کر طے کرے گا کہ چینی کی قیمت کیا ہونی چاہئے اور اپنی رپورٹ دو ہفتے میں عدالت میں پیش کرے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری‘ جسٹس غلام ربانی اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے چینی کی قیمت 40 روپے مقرر کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے حکومت سے مشاورت کی ہے حکومت کو چینی کی قیمتوں کے درست تعین کے لئے کمشن کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں تاہم کمشن کسی حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج پر مشتمل ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جج کے پاس متعلقہ صلاحیت نہیں ہو گی‘ مسابقتی کمشن اس سلسلے میں متعلقہ ادارہ ہے وہ اس حوالے سے کام بھی کر رہا ہے اس کے چیئرمین پر لوگوں کو اعتماد بھی ہے اور ان کے پاس قیمتوں کے تعین سے متعلق تمام مواد اور صلاحیت بھی موجود ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عدالت کمشن اپنی معاونت کے لئے مقرر کر رہی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے قیمت 45 روپے کس بنیاد پر مقرر کی تھی 38 یا 47 کیوں مقرر نہیں کی۔ اس حوالے سے حکومت کے زیر غور آنے والا مواد عدالت کو دیا جائے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر خان نے عدالت کو بتایا کہ وہ ذاتی طور پر چینی 40 روپے کلو فروخت کرنے کے حق میں ہیں تاہم وہ تنہا فیصلہ نہیں کر سکتے‘ ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بلا کر معاملہ اس کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالتی احکامات پر عمل کریں ورنہ چینی ملوں سے نکلوانے کے لئے چھاپے مارنے کے احکامات بھی دیئے جا سکتے ہیں۔ پنجاب شوگر ملز کے سابق قائم مقام چیئرمین جاوید کیانی عدالتی نوٹس پر عدالت میں پیش ہوئے اور جعلی دستاویزات پیش کرنے پر معذرت طلب کی۔ عدالت نے ان کا معاملہ سکیورٹی ایکس چینج کمشن آف پاکستان کو بھیج دیا اور ہدایت کی کہ ان کے خلاف کمپنیز آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور عدالت کو رپورٹ دی جائے۔ عدالت نے حکومت پنجاب کی جانب سے ملک بھر میں چینی کی قیمتیں یکساں مقرر کرنے کے متعلق دائر درخواست منظور کرتے ہوئے چاروں صوبوں میں 40 روپے قیمت مقرر کر دی اور قرار دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے یہ تاثر تھا کہ یہ صوبہ پنجاب کی حد تک قابل عمل ہے تاہم اب فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے اس کا اطلاق ملک بھر پر ہو گا اور تمام حکومتیں اور ادارے اس پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ چینی کی یہ قیمت کمشن کی رپورٹ آنے اور اس کی روشنی میں عدالتی فیصلے تک کے لئے ہو گی۔
لاہور (کامرس رپورٹر+نامہ نگاران) حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں شوگر ملز کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے اور حکومتی ذرائع کے مطابق پولیس اور محکمہ مال کے اہلکاروں نے گزشتہ شب شوگرملوں کے گوداموں پر قبضہ کرکے انکا انتظام سنبھال لیا ہے‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ریونیو افسر کے مطابق پھالیہ شوگر مل سے 1 لاکھ 88ہزار جبکہ بھاگٹانوالہ شوگر مل سے 44 ہزار بوری چینی قبضے میں لی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں بھی شوگر ملز کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے اور چینی کے تمام سٹاک پر پولیس کا قبضہ ہے۔ حکام کے مطابق شوگر ملز کے خلاف کریک ڈائون سپریم کورٹ کے اس حکم پر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چینی فی کلو 40 روپے فروخت کی جائے۔ ادھر مختلف اضلاع کے ڈی سی او حضرات نے شوگر ڈیلرز کو اجلاس کیلئے طلب کرلیا ہے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی سپلائی کا طریقہ کار وضع کیا جاسکے۔ لاہور شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بٹ نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈائون شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ڈیلرز سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرانے کیلئے پنجاب حکومت کا مکمل ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں چینی کی دستیابی بہت کم ہے اس لئے حکومت اسکی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدام کرے۔ این این آئی کے مطابق صوبائی حکومت کے اس رویے پر شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم آئندہ چینی کی پیداوار روک دیں گے۔ پتوکی کی شوگر ملز سے 2 لاکھ 75 ہزار بوری قبضے میں لے لی گئیں۔ بہاولپور میں اشرف شوگر مل سیل کردی گئی ہے۔ مل میں اس وقت 1 لاکھ 43 ہزار 906 چینی کی بوریاں موجود ہیں۔ راجن پور میں انڈس شوگر مل اور کوٹ ادو میں دو شوگر ملز سیل کرکے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ رحیم یار خان میں ایک شوگر مل‘ بہاول نگر میں آدم شوگر ملز اور حجرہ میں عبداللہ شوگر مل سیل کرکے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے برادرز شوگر مل چونیاں پر پولیس تعینات کر دی۔ ملز انتظامیہ کو ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر چینی کی نقل و حمل سے روک دیا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی سی او نے 2 شوگر ملوں میں موجود چینی کا سٹاک سرکاری تحویل میں لینے کی ہدایات جاری کیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز (ریونیو) کو ہدایت کی گئی ہے کہ چینی کا سٹاک قبضہ میں لے کر اسے مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر فروخت کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ احکامات کے بعد شوگر ملز کمالیہ کے گوداموں سے 50 کلو گرام چینی کے 3 لاکھ 65 ہزار 573 تھیلے اور چودھری شوگر ملز گوجرہ سے 24 ہزار 968 تھیلے تحویل میں لئے گئے ہیں۔ ڈی سی او پاکپتن نے بتایا کہ اتفاق شوگر ملز میں موجود چینی کی 50 کلو کی 89727 بوریوں کو انتظامیہ نے قبضہ میں لیکر ملز کو سیل کر دیا۔ دریں اثنا پنجاب حکومت کے صوبے کی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈائون کے باعث شوگر ملوں سے چینی کی مارکیٹوں میں سپلائی نہیں ہوئی۔ مقامی تھوک مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی تھوک قیمت 46 روپے جبکہ پرچون سطح پر ایک کلو چینی کی قیمت 47 روپے سے 50 روپے رہی۔ جی این آئی کے مطابق چھاپوں کی خبر میڈیا پر نشر ہوتے ہی لاہور‘ گوجرانوالہ‘ سیالکوٹ‘ گجرات‘ جہلم‘ راولپنڈی‘ قصور‘ اوکاڑہ‘ ساہیوال‘ ملتان اور سرگودھا میں چینی مارکیٹوں سے غائب ہو گئی۔ پنجاب کے ان بڑے شہروں میں عام کریانہ فروشوں نے بھی چینی کی فروخت بند کر دی ہے۔ ریڈیو مانیٹرنگ کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب سے چینی دوسرے علاقوں کو لے جانے پر پابندی لگا دی ہے اور پنجاب کی تمام سرحدیں سیل کر دی ہیں۔ یہ اقدام چینی کی قیمتوں کو مستحکم اور اسکی دستیابی کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ این این آئی کے مطابق صوبے بھر میں شوگر ملوں کے چینی کے ذخائر اپنی تحویل میں لے کر شوگر ڈیلروں سے کہا ہے کہ وہ چینی سرکاری نرخوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ نے شوگر ڈیلروں سے کہا ہے کہ وہ 36 روپے ایکس مل قیمت پر چینی گوداموں سے اٹھا سکتے ہیں تاکہ عام صارف کو چینی 40 روپے فی کلو کے حساب لے مل سکے۔ صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ اگر شوگر ملیں خود اس قیمت چینی فروخت کرنا چاہے تو حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4478
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female