Author Topic: پنجاب حکومت اور شوگر ملز مالکان میں مذاکرات ناکام‘ کریک ڈائون جاری  (Read 754 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum

پنجاب حکومت اور شوگر ملز مالکان میں مذاکرات ناکام‘ کریک ڈائون جاری


لاہور + اسلام آباد (جی این آئی + کامرس رپورٹر + مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت کی وزارتی کمیٹی اور شوگر ملز مالکان کے درمیان پرچون کی سطح پر چینی کی 40 روپے کلو فروخت یقینی بنانے کے بارے میں مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں ہونے والے مذاکرات میں تنویر اشرف کائرہ اور رانا ثناء اللہ نے حکومت پنجاب جبکہ پی ایس ایم کے صوبائی چیئرمین جاوید کیانی، سینیٹر ہارون اختر خان اور وحید چودھری نے ملز مالکان کی نمائندگی کی۔ مذاکرات میں وزراء نے 36 روپے کے ایکس مل ریٹ پر چینی فروخت کرنے کیلئے تعاون طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق ملز مالکان کا کہنا ہے کہ اس ریٹ پر چینی کی فروخت ان کیلئے خسارے کا باعث ہے اور عدالت عظمیٰ کی طرف سے ریٹ طے کرنے کیلئے بنائے گئے کمشن کی رپورٹ تک قبضے میں لیے گئے شوگر سٹاکس کی فروخت پر سختی نہ کی جائے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر شوگر ملز مالکان نے تعاون نہ کیا تو حکومت پیر سے 36 روپے کے ایکس ملز ریٹ پر چینی کی فروخت تیز کر دے گی۔ ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتی کمیٹی سے بات چیت کا ایک اور دور اگلے 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں چینی کی چالیس روپے فی کلو فروخت کوئی مسئلہ نہیں لیکن اس پر عملدرآمد کے نتیجے میں چینی کی دوسرے صوبوں میں سمگلنگ کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ حکومت عدلیہ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کو چینی کی سمگلنگ کو روکنے کے متعلق احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے چینی کی 40 روپے کلو فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے پہلے سپریم کورٹ سے تفصیلی فیصلہ حاصل کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت اس پر پہلے ہی اقدامات کر رہی ہے‘ اب دوسرے صوبوں کو بھی ایسے اقدامات کرنا ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چینی مارکیٹوں سے غائب ہو چکی ہے‘ کچھ دکاندار 55 سے 60 روپے کلو بیچ رہے ہیں۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4478
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female