Author Topic: نیوزی لینڈ ‘ پاکستان کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا  (Read 581 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے امپائروں کی زبردست دھاندلی کی مدد سے کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کو 5وکٹ سے ہرا دیا۔ پاکستان کی اس میچ میں فیلڈنگ بھی ناقص رہی اور کئی یقینی کیچ چھوڑ دئیے گئے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 233رنز بنائے‘ پاکستان کی اننگز کا آغاز عمران نذیر اور کامران اکمل نے کیا۔ دونوں نے اچھا کھیلتے ہوئے پاکستان کو پہلی وکٹ کی شراکت میں 46رنز کا سٹارٹ دیا۔ عمران نذیر 28رنز بنا کر بانڈ کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد کامران اکمل 12ویں اوور میں 24رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ریڈمنڈ نے بٹلر کی گیند پر ان کا کیچ پکڑا‘ اس بار شعیب ملک اور یونس خان اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ شعیب ملک 2رنز پر اور یونس خان 15رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس موقع پر محمد یوسف اور عمر اکمل نے پاکستان کی اننگز کو سہارا دیا‘ محمد یوسف 45رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی اننگز کو امپائر سائمن ٹوفل کے غلط فیصلے نے اس وقت خطرے سے دوچار کر دیا جب عمر اکمل کو 55رنز کے سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا۔ ویٹوری کی بال واضح طور پر بیٹ سے ٹکرا کر پیڈ پر لگی تھی لیکن اس کے باوجود امپائر سائمن ٹوفل نے اپنی انگلی ہوا میں لہرا دی۔ جس کے بعد پاکستانی بیٹسمین سنبھل نہ سکے اور یکے بعد دیگرے شاہد آفریدی 4‘ رانا نوید الحسن 8اور عمر گل 6رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دسویں وکٹ کی شراکت میں محمد عامر اور سعید اجمل نے حیرت انگیز طور پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کی شاٹس دیکھ کر یقین نہیں آتا تھا کہ دسویں وکٹ کی شراکت میں ایسے کھیل کا مظاہرہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ محمد عامر 19اور سعید اجمل 13رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے بٹلر نے 44رنز دے کر 4اور ویٹوری نے 43رنز دے کر 3وکٹ حاصل کئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ انداز سے اپنے کھیل کا آغاز کیا تاہم پانچویں اوور میں میک کولن شاہد آفریدی کے ہاتھوں محمد عامر کی گیند کا شکار ہو گئے۔ گپٹل کو عمر گل نے آؤٹ کیا اور ان کا کیچ رانا نوید الحسن نے لیا۔ تیسری وکٹ سعید اجمل نے لی۔ جب انہوں نے اپنی ہی گیند پر ریڈمنڈ کا کیچ لے لیا۔ اسی اوور میں پاکستانی شائقین کو اس وقت صدمے سے دوچار ہونا پڑا جب انگلینڈ کے امپائر جے گولڈ نے ایلیٹ کا صاف ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہیں دیا۔ جے گولڈ نے ہی رانا نوید الحسن کی گیند پر ایلیٹ ہی کا آؤٹ دوسری بار نہیں دیا۔ 230رنز پر ویٹوری سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 41رنز بنائے۔ یوں نیوزی لینڈ نے 47.5اوورز میں 5وکٹ گنوا کر ہدف حاصل کر لیا۔ ایلیٹ 75رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ مین آف دی میچ ویٹوری کو قرار دیا گیا۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female