پاکستان‘ آسٹریلیا سے جان بوجھ کر ہارا: چیئرمین قائمہ کمیٹی ۔۔۔ اعجاز بٹ‘ انتخاب عالم اور یونس کی طلبی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان کوچ انتخاب عالم اور چیئرمین اعجاز بٹ کو طلب کر لیا ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی کھیل قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر لوگ افسردہ ہیں ۔پاکستان آسٹریلیا سے جان بوجھ کر ہارا ‘شکست پر ٹیم مینجمنٹ کو جواب دینا ہو گا۔