Author Topic: کیری لوگر بل قومی اسمبلی میں پیش ‘ امریکی شرائط کی پابندی لازی ہے نہ مانیں گے :  (Read 652 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم + مانیٹرنگ + نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ نے کیری لوگر بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں کیری لوگر بل پر بحث بدھ کو ہوگی یہ بات پیر کو قومی اسمبلی کی ہاؤس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں طے کی گئی۔ بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے چودھری نثار کی تقریر کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھی ایوان کو بتایا کہ حکومت کو ایوان میں کیری لوگر بل پر بحث ہونے میں کوئی اعتراض نہیں اور اس پر بدھ کو بحث ہو گی۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی شرائط کی پابندی لازمی ہے نہ مانیں گے۔ خبر نگار کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کیری لوگر بل کی شرائط کی پابندی پاکستان پر لازم نہیں۔ امریکہ ہمارا نجات دہندہ نہیں‘ بل پر تنقید کرنے والوں کو بل کو پہلے پڑھ لینا چاہئے کیری لوگر بل کے حوالے سے پاکستان کے اصولوں کو دیکھتے ہوئے قانون سازی کریں گے اس بل کے دو حصے ہیں ایک سول اور دوسرا سکیورٹی کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایٹمی عدم پھیلاؤ کی کوئی خلاف ورزی سامنے آئے گی تو ہم کیا آئی اے ای اے سے تعاون نہیں کریں گے ڈاکٹر قدیر تک رسائی نہ پہلے دی اور نہ ہی اب دیں گے یہ ہماری پالیسی ہے۔ ہم ذمہ دار ایٹمی قوت ہیں امریکی حکومت ہمیشہ ڈکٹیٹر کو سپورٹ کرتی رہی یہ پہلی دفعہ ہے کہ امریکہ عوامی حکومت کو سپورٹ کر رہا ہے۔ آن لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ کیری لوگر بل میں ایسی کوئی شرط نہیں جسے تسلیم کرنے سے ہماری سالمیت و خودمختاری پر کوئی حرف آئے یہ امریکی بل ہے یہ لازم نہیں کہ شرائط قبول کریں شرائط ملٹری امداد پر ہیں، سوشل سیکٹر پر نہیں۔ 5 سالہ بل صرف ابتدا ہے اسے 10سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ جس سے ہمیں کل15 ارب ڈالر کی امداد ملے گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان سوشل ریاست سے سکیورٹی ریاست میں بدل گیا۔ اب امریکہ کو احساس ہو گیا ہے کہ اس نے ماضی میں پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا کیری لوگر بل اس زیادتی کے ازالہ کے لئے ہے۔ ہم نے نہ کبھی ملکی سالمیت پر سمجھوتہ کیا ہے اور نہ کریں گے۔ ایوان صدر ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ آئی این پی کے مطابق ایوان میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی تنخواہوں اور سہولیات میں اضافہ کیا جائے جبکہ وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے کہا کہ حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی میں اساتذہ کا خصوصی خیال رکھا ہے اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اپنی اپنی جماعت کی طرف سے ٹیچرز ڈے کے حوالے سے اظہار خیال کیا‘ اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے کہا کہ بطور قوم ہم لفاظی کے بادشاہ ہیں‘ اساتذہ کو پیغام دینا تھا تو چند الفاظ کافی نہیں‘ آج خانسامے کی تنخواہ زیادہ اور پرائمری سکول کے ٹیچرز کی تنخواہ کم ہے‘ ان معاملات پر بات کر کے فیصلہ کیا جائے اس سے پیغام دیا جائے گا ورنہ یہ لفاظ ہو گی۔ عذرا افضل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اساتذہ کے ساتھ ہے‘ وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ کی تنخواہ پر نظرثانی کی جائے گی‘ اساتذہ کو بھی اپنے مشن پر توجہ دینی چاہئے۔ قبل ازیں قائد حزب اختلاف چودھری نثار‘ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان‘ آفتاب احمد شیرپاؤ کے بھائیوں کے انتقال‘ رکن قومی اسمبلی رانا محمود الحسن کے والد جبکہ سابق پارلیمنٹیرینز شیخ لیاقت حسین کی وفات پر پیر کو قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم ایوان میں آئے تو چودھری پرویز الٰہی نے ان کی نشست پر جا کر ان سے ملاقات کی‘ دیگر رہنماؤں نے بھی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔ ثناء نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ایوان کو بتایا کہ لال مسجد آپریشن کے حوالے سے جاںبحق افراد کے قانونی ورثاء کو بطور دیت 22لاکھ 65ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں پیر کو اس وقت کارروائی میں خلل پڑا جب وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ ارکان ایوان سے غیر حاضر تھے۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ آئندہ چند روز میں بچے کھچے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیں گے۔ ملک میں دہشت گردی کے مزید واقعات پیش آ سکتے ہیں‘ تمام ایئرپورٹس‘ بندرگاہوں اور دیگر مقامات پر سکیورٹی سخت ہے‘ کسی طالبان یا ظالمان کو قبول نہیں کریں گے‘ دہشت گرد پاکستان آئے ہوئے غیر ملکی مہمانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male


Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female