Author Topic: اسلام آباد : اقوام متحدہ کے دفتر میں خودکش دھماکہ‘ ایک عراقی سمیت 5 جاں بحق  (Read 657 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + خبر نگار) وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع ایف ایٹ تھری سیکٹر میں صدر زرداری کی نجی رہائش گاہ کے قریب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں خودکش حملہ میں 5 افراد جاںبحق اور سات شدید زخمی ہو گئے۔ جاںبحق ہونے والوں میں ایک عراقی باشندہ اور دو پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔ خودکش حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس آیا اور کہا کہ میں نے باتھ روم استعمال کرنا ہے‘ اس نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی عمارت کے اندر جا کر استقبالیے کے قریب خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ واردات میں 8 کلو کے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مکان نمبر 2 گلی نمبر 3 سیکٹر ایف ایٹ تھری میں واقع ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں دن سوا بارہ بجے کے قریب ایف سی کی وردی میں ملبوس شخص آیا جس نے کہا کہ میں نے باتھ روم استعمال کرنا ہے جسے سکیورٹی اہلکاروں نے اندر بھیج دیا جیسے ہی وہ دفتر کے استقبالیہ کے قریب گیا تو اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا‘ مرنے والوں میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں کام کرنے والے مسٹر گڈون (عراقی) مس گل رؤف (پاکستانی) مس فرزانہ (پاکستانی) اور عابد الرحمن (پاکستانی) شامل ہیں۔ خود کش حملہ آور بھی مارا گیا۔ زخمیوں میں طاہر علی، توصیف منیر، وہاب، عاطف کو پمز داخل کر دیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک عراقی باشندے بوتان علی کو علی میڈیکل کمپلیکس ایف این مرکز میں داخل کر دیا گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے عمارت کی کھڑکیاں، دروازے ٹوٹ اور اکھڑ گئے۔ آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور لوگ خوف و ہراس میں بھاگتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔ خودکش بمبار کی ٹانگ پمز پہنچا دی گئی‘ ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا۔ رہائشی علاقے میں اس عمارت میں خودکش حملہ کے بعد پولیس نے جائے واردات کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دئیے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی امدادی کام کے لئے پہنچ گئیں۔ آئی جی اسلام آباد کلیم امام ڈی آئی جی آپریشن بنیامین، ایس ایس پی طاہر عالم جائے وقوعہ پہنچے۔ اقوام متحدہ کے دفاتر کے اعلیٰ افسران بھی ہسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں چیف کمشنر آفس، ایس ایس پی آفس کے سامنے گلی میں خودکش دھماکہ کے بعد سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی اور گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ سخت کر دی گئی۔ پولیس نے آس پاس کے علاقے میں بھی سکیورٹی بڑھا دی۔ آئی جی اسلام آباد سید کلیم امام نے بتایا کہ اسلام آباد میں داخل ہونے والے 46 دہشت گردوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور اس وقت بھی سکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ دریں اثناء اس خودکش دھماکہ کی تحقیقات پولیس، انٹیلی جنس اداروں کی جوائنٹ ٹیم کرے گی۔ جس کے لئے وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اب یہ زخمی سانپ کی طرح پھر رہے ہیں چند روز میں ان بچے کھچے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیں گے۔ کسی طالبان یا ظالمان کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں خود کش حملہ آور ایف سی کی وردی پہن کر اقوام متحدہ کے دفتر پہنچا تھا جس کی وجہ سے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار دھوکہ کھا گئے‘ انہوں نے کہاکہ شدت پسندوں نے 5 روز قبل شدت پسندوں کے اجلاس میں حملوں کی منصوبہ بندی کی۔ دہشت گرد پاکستان آئے ہوئے غیر ملکی مہمانوں کو پیغام دینا چاہتے تھے۔ ڈی آئی جی سمیت حساس اداروں کے حکام پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی ہے جو جلد رپورٹ پیش کرے گی۔ آن لائن کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں سخت ترین سیکورٹی اور حفاطتی حصار کے باوجود ہونیوالے دھماکے نے کئی شکوک و شہبات جنم دے دئیے ہیں جبکہ دفتر کے سٹاف کو بھی شامل تفتیش کر کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ میں کوئی سیکورٹی اہلکار بھی زخمی نہیں ہوا جس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اس واقعہ کا سوات آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں گذشتہ روز یورپ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی میٹنگ بھی ہونا تھی تاہم یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ یہ میٹنگ ہوئی یا نہیں اور کیا اس دھماکے کا اصل ٹارگٹ یہ لوگ تو نہیں تھے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ تحقیقاتی اداروں نے دفتر کا بعض اہم ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ اس ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے حکام اور اسٹاف کے بیانات کو بھی ریکارڈ کر رہے ہیں تاکہ اس بات کا بھی تفصیلی جائزہ لے سکیں کہ کہیں اس واقعہ میں ورلڈ فوڈ پروگرام کا کوئی اہلکار تو ملوث نہیں ہے۔ پولیس نے درجن بھر افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female