Author Topic: امریکہ نے سفارتخانے کیلئے ساڑھے 18 ایکڑ اراضی مانگ لی‘ توسیع پر تشویش نہیں ....  (Read 848 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum

امریکہ نے سفارتخانے کیلئے ساڑھے 18 ایکڑ اراضی مانگ لی‘ توسیع پر تشویش نہیں ....سیکرٹری خارجہ


اسلام آباد (ریڈیو نیوز/ خبرنگار) سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسلام آباد میں اپنے سفارت خانے کو بڑھانے کے لئے ساڑھے اٹھارہ ایکڑ اراضی زمین کے لئے رابطہ کیا ہے جبکہ چین نے بھی زمین کے حصول کے لئے درخواست دے رکھی ہے تاہم دونوں ممالک کو زمین دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے بلیک واٹرز کی تحقیقات کے لئے جاوید ہاشمی کی سربراہی میں ہونے والی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں بتایا کہ امریکہ پشاور میں بھی قونصلیٹ میں توسیع چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں امریکیوں کی جانب سے دو سو پچاس مکان کرائے پر لینے کے بارے میں دفتر خارجہ کو کوئی علم نہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں اجازت بھی حاصل نہیں کی۔ سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میں امریکہ کا اڑھائی سو سفارتی جبکہ دو سو کے قریب دیگر سٹاف موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایسا عملہ بھی موجود ہے جو آتا جاتا رہتا ہے لیکن اس کا دفتر خارجہ کو علم نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ دفتر خارجہ کو امریکی سفارتخانے کی توسیع پر تشویش نہیں لیکن طریقہ کار درست ہونا چاہئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد عاصم راجہ نے اجلاس کو بتایا کہ بلیک واٹر پاکستان میں موجود نہیں۔ انہوں نے سکیورٹی ایجنسی انٹر رسک کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اس کو امریکی ایجنسی ڈائین کوپ نے کنٹریکٹ دے رکھا تھا جو 1991ءسے پاکستان میں کام کر رہی ہے‘ 1995ءمیں اس کمپنی کو بند جبکہ 1996ءمیں بحال کر دیاگیا‘ اب پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والے لوگوں سے رابطے رکھنے پر اس کا این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ قائم مقام سیکرٹری دفاع حیدر علی خان نے بتایا کہ ڈرون کے مختلف ماڈلز تیار کئے گئے ہیں جبکہ کچھ کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ آن لائن کے مطابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہاکہ امریکہ نے سفارت خانے اور الاٹمنٹ اور پشاور قونصلیٹ میں توسیع کے مطالبات کئے ہیں۔ اقوام متحدہ کو اپنے اسلام آباد میں قائم دفاتر کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل ہونے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ غیرملکی سفارت خانے نجی سکیورٹی کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے سے بل دفتر خارجہ کو اعتماد میں میں نہیں لیتے۔
سیکرٹری خارجہ
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female