Author Topic: Gulabi Hont  (Read 1635 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline melting eyes

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 4104
  • Reputation: 77
  • Gender: Female
Gulabi Hont
« on: November 23, 2009, 05:55 PM »
چہرے کی جلد کی صفائی کے ساتھ ساتھ خواتین کی یہ بھی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہونٹ سرخ ہوں ۔ پلکیں لمبی اور گھنی ہوں ، بال لمبے ہوں ، یہ سب چیزیں چہرے کے حسن میں اضافہ کرتی ہیں ، صاف و شفاف جلد پر لمبی پلکیں اور گلابی ہونٹ حسن کو دوبالا کر تے ہیں ۔ آئیےآج میں آپ کو بتاتی ہوں کہ آپ اپنے ہونٹوں کو کس طرح گلابی کر سکتے ہیں ۔ لیکن سب سے پہلی بات یہ ہے کہ خواتین کو لپ اسٹک اگر استعمال کرنا ہو تو ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کی لپ اسٹک خریدیں ، سستی اور غیر معیاری لپ اسٹک آپ کے ہونٹوں کو خراب کر دیں گے اور اس بات کا خیال رکھیں کہ لپ اسٹک رات کو سونے سے پہلے اتار لیں ورنہ اس سے بھی ہونٹ کالے پڑنے لگتے ہیں ۔ اگر آپ کو اپنے چہرے کو خوبصورت رکھنا ہے تو رات کو سونے سے پہلے چہرے پر میک اپ بالکل نہ رہنے دیں ۔کسی اچھے صابن سے منہ دھو کر خشک کر لیں اور کوئی بھی کریم ، لوشن وغیرہ جو گھر پر ہی تیار کی گئی ہو یا پھر دودھ کی بالائی چہرے پر لگائیں ۔ اگر آپ میک اپ اتارے بغیر ہی سو جائیں گی تو اس سے آپ کے چہرے جلد خراب ہو جائے گی اس لئے سونے سے پہلے میک اپ اتارنا بہت ضروری ہے۔ آیئے اب آپ کو ہونٹ گلابی کرنے ترکیبیں بتاتی ہوں ۔

(١) رات کو سونے سے پہلے ویسلین ہونٹوں پر لگا کر سونا چاہیے ۔ اس سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں ۔

(٢) روزانہ رات کو سونے سے پہلے زعفران کے دو تین جو لے کر پانی میں بھگو کر ہونٹوں پر لگائیں اور پانچ دس منٹ بعد دھو لیں ۔

(٣) پسی ہوئی پھٹکری ، گلاب کا عرق اور چار قطرے لیموں کا رس لیں ۔ تینوں کو ملا کر ہونٹوں پر لگا ئیں ، ہونٹ سرخ ہو جائیں گے ۔

(٤) تھوڑی سی بالائی میں چند قطرے لیموں کا عرق ملا ہونٹوں پر لگائیں ہونٹ سرخ ہو جائیں گے ۔

(٥) پھٹکری اور گلیسرین ملا کر لگانے سے بھی ہونٹ خوبصور ت ہو جاتے ہیں ۔

(٦)سردیوں میں اکثر ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اس لیے گائے کا کچا دودھ روزانہ ہونٹوں پر لگائیں ۔

(٧) ٹماٹر کاٹ کر ہونٹوں پر ملنے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے ۔

(٨) لیموں کے چھلکے کو ہونٹوں پر رگڑنے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے ۔

(٩) گلا ب کی پتیوں کو پیس کر دودھ میں ملا لیں اور انہیں اچھی طرح ملا لیں اور انہیں اچھی طرح مکس کر کے ہونٹوں پر لگائیں ۔

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
Re: Gulabi Hont
« Reply #1 on: November 26, 2009, 03:13 PM »
good sharing very nice

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Re: Gulabi Hont
« Reply #2 on: December 20, 2009, 12:10 PM »
very nice
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline Dark_Lord

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1300
  • Reputation: 12
Re: Gulabi Hont
« Reply #3 on: January 08, 2010, 08:07 PM »
 thumbsss


Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
Re: Gulabi Hont
« Reply #4 on: January 08, 2010, 09:28 PM »
 thumbsss
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline bakr124

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1263
  • Reputation: 49
    • Email
Re: Gulabi Hont
« Reply #5 on: January 09, 2010, 11:30 AM »
 calping thumbsss goodjob nice