اسرائیلی روایت ہے کہ ایک آدمی کا انتقال ہو گیا
اس کے دو بیٹے تھے دونوں کے مابین ایک دیوار کی تقسیم پر جھگڑا ھو گیا
جب وہ دونوں آپس میں جھگڑ رہے تھے تو دیوار سے آواز آئی
تم دونوں کیوں جھگڑ رہے ہو ?
مجھے دیکھو میں ایک عرصے تک بادشاہ تھا پھر میرا انتقال ہو گیا
مجھے دفن کیا گیا اور پھر ایک عرصے کے بعد میرا جسم مٹی بن گیا
پھر ایک کمہار نے اس مٹی کو اٹھایا اور مجھے ایک گھڑے کی ٹھکڑی بنا دیا
ایک طویل عرصے کے بعد وہ وہ گھڑا ٹوٹ گیا میں ٹکڑوں کی صورت میں زمین پر پڑا رہا
پھر میں مٹی اور ریت کی صورت میں تبدیل ہو گیا
پھر کچھ مدت بعد لوگوں نے اس مٹی کا گارا بنایا اور پھر اس کی اینٹیں بنائیں
ان اینٹوں سے یہ دیوار قائم ہوئی جس پر تم دونوں جھگڑ رہے ہو
اپنی اس وضیح اور حقیر دنیا پر کیوں جھگڑتے ہو