احادیث میں یہ تاکید آئی ھے کہ رات کو سونے سے قبل برتن کو بسم اللہ پڑھ کر بند کر دیا جائے اگر کسی برتن کا ڈھکنا نہ ہو تو کم از کم اس پر کوئی چیز رکھ دی جائے ُاحادیث میں اس کا ایک فائدہ یہ بیان کیا گیا ھے کہ جو برتن ڈھکا ہوا ہو شیطان اس برتن کو کھول نہیں سکتا اور اس میں داخل نہیں ہو سکتا اسی طرح بعض روایات سے معلوم ھوتا ھے کہ سال میں ایک رات ایسی آتی ھے جس میں وبا نازل ھوتی ھے اور جو برتن کھلا ھو اس میں داخل ھو جاتی ھے لہزا اس کا ضرور خیال رکھنا چاھئے کہ رات کو کوئی چیز برتن وغیرہ کھلی نہ رہے