Author Topic: اللہ بے نیاز ہے  (Read 937 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Ajnabi

  • Super Moderator
  • *
  • Posts: 3083
  • Reputation: 148
  • Gender: Male
اللہ بے نیاز ہے
« on: December 06, 2009, 12:45 AM »
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے۔ اے میرے بندو! تم سب کے سب بے راہ ہو سوائے اس شخص کے جسے میں ہی راہ سمجھا دوں اس لیے تم مجھ سے ہدایت مانگو میں ہدایت دوں گا۔ اور تم سب کے سب فقیرومفلس ہو سوائے اس شخص کے جسے میں ہی خوش حال بنا دوں اس لیے تم مجھ سے (خوشحالی) مانگو، میں دوں گا۔ اور تم سب کے سب گناہ گار خطاکار ہو سوائے اس شخص کے جسے میں ہی (گناہ سے) بچائے رکھوں۔ اسلیے تم مجھ سے بخشش مانگو میں تمہیں بخش دوں گا۔ اور جو مجھ سے معافی کا طلبگار ہوا اور وہ یقین رکھتا ہے کہ مجھے قدرت ہے کہ میں معاف کردوں تو میں اسے معاف کردیتا ہوں۔ اور مجھے (اس بارے میں) کسی چیز کی پرواہ نہیں ہوتی۔

اور فرض کرو اگر تمہارے اگلے پچھلے، زندہ مردے، کچے پکے، (سب کے سب) تم میں سے کسی نہایت پرہیزگار آدمی کا سا دل لے کر جمع ہو جائیں تو میری بادشاہت میں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی اضافہ نہیں کرسکیں گے۔

اور فرض کرو اگرتمہارے اگلے پچھلے، زندہ مردے، کچے پکے، (سب کے سب) تم میں سے کسی نہایت ہی برے آدمی کا سا دل لے کر اکٹھے ہوجائیں تب بھی میری بادشاہت میں سے ایک مچھر کے پر کے برابر بھی کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔

اور فرض کرو اگر تمہارے اگلے پچھلے، زندہ مردے، کچے پکے (سب کے سب) ایک جگہ جمع ہو جائیں اور پھر ہر انسان اپنی آرزوؤں کی آخری حد تک مانگ لے (یعنی اپنی سب سے بڑی خواہش تک مانگ لے) اور میں ان سب کی مانگیں پوری کردوں تو اس سے میرے خزانے میں اتنی بھی کمی نہیں آئے گی جتنی اگرتم میں سے کوئی سمندر میں سوئی ڈبو کر نکال لے اور یہ بات اس لیے ہے کہ میں بڑا کریم بڑا عالی مرتبہ ہوں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں (یعنی مجھے کوئی نہیں پوچھ سکتا)۔ میری بخشش بھی بس ایک بات ہے میرا عذاب بھی ایک بات ہے۔ میرا معاملہ تو یہ ہے کہ میں جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہوں تو اسے وجود میں آنے کے لیے کہہ دیتا ہوں تو وہ فوراً موجود ہو جاتی ہے”۔
(ترمذی




Offline Allahwala

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1337
  • Reputation: 6
  • Gender: Male
    • Email
Re: اللہ بے نیاز ہے
« Reply #1 on: December 06, 2009, 11:30 AM »
 JazaKallah Mashallah bohat achi sharing ki Allah  jaza ata frmaye ameen


Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Re: اللہ بے نیاز ہے
« Reply #2 on: December 07, 2009, 08:30 PM »
JazaKallah
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email
Re: اللہ بے نیاز ہے
« Reply #3 on: December 08, 2009, 11:37 AM »
JazaKallah

Offline anjumkhan

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1623
  • Reputation: 1664
  • Gender: Female
    • Email
Re: اللہ بے نیاز ہے
« Reply #4 on: January 18, 2010, 03:29 PM »
JazaKallah

Bhlay Cheen lo muj sy meri jawani.
Mager muj ko lota do Bajpan ka sawan.
Wo kaghaz ki kashti wo barish ka pani.