Author Topic: اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا  (Read 1027 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا
ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہوگا

تم جہاں میرے لیے سیپیاں چنتی ہوگی
وہ کسی اور ہی دنیا کا کنارہ ہوگا

زندگی! اب کے مرا نام نہ شامل کرنا
گر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ھوگا

جس کے ہونے سے مری سانس چلا کرتی تھی
کس طرح اس کے بغیر اپنا گزارہ ہوگا

یہ اچانک جو اجالا سا ہوا جاتا ہے
دل نے چپکے سے تیرا نام پکارا ہوگا

عشق کرنا ہے تو دن رات اسے سوچنا ہے
اور کچھ ذہن میں آیا تو خسارہ ہوگا

یہ جو پانی میں چلا آیا سنہری سا غرور
اس نے دریا میں کہیں پاوں اتارا ہوگا

کون روتا ہے یہاں رات کے سناٹوں میں
میرے جیسا ہی کوئ ہجر کا مارا ہوگا

مجھ کو معلوم ہے جونہی میں قدم رکھوں گا
زندگی تیرا کوئ اور کنارہ ہوگا

جو مری روح میں بادل سے گرجتے ہیں وصی
اس نے سینے میں کوئ درد اتارا ہوگا

کام مشکل ہے مگر جیت ہی لوں گا اس کو
میرے مولا کا وصی جونہی اشارہ ہوگا
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
Re: اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا
« Reply #1 on: January 11, 2010, 04:07 PM »
very nice sharing

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
Re: اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا
« Reply #2 on: January 12, 2010, 07:39 PM »
bohat khoob
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline anjumkhan

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1623
  • Reputation: 1664
  • Gender: Female
    • Email
Re: اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا
« Reply #3 on: January 15, 2010, 07:31 PM »
very nice sharing

Bhlay Cheen lo muj sy meri jawani.
Mager muj ko lota do Bajpan ka sawan.
Wo kaghaz ki kashti wo barish ka pani.