Author Topic: گول گپے  (Read 1184 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline anjumkhan

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1623
  • Reputation: 1664
  • Gender: Female
    • Email
گول گپے
« on: January 14, 2010, 02:57 PM »
اجزاء
گول گپوں کے لیے
آٹا دو پیالی
بیکنگ پاؤڈر چائے کا ایک چمچہ
نمک حسب ذائقہ
اجوائن (پسی ہوئی) چائے کا آدھا چمچہ
تیل تلنے کے لیے

ترکیب؛
آٹے میں بیکنگ پاؤڈر ،نمک،اجوائن مکس کریں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر سخت سا آٹا گوندھ لیں۔پتلی چپاتی بیل کر ڈھکن سے گول گپوں کے سائز کی ٹکیاں کاٹ لیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں۔گرم تیل میں گول گپا ڈال کر اسپر چمچہ رکھ دیں اور پھر ہٹایئں۔گول گپا بھول جائے گا ۔ہلکا براؤن ہونے پر نکال لیں۔

فلنگ کے لیے؛
آلو ابال لیں دو عدد
دہی آدہی پیالی
سفید چنے (ابلے ہوئے) آدھی پیالی
پیاز ( چوپ کی ہوئی) ایک عدد (درمیانی)
نمک ،چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ
پودینہ کے پتے (باریک کترے ہوئے ) تین کھانے کے چمچے
چینی چائے کا آدھا چمچہ

ترکیب؛
آلو کے کیوبز کاٹ کر ایک پیالہ میں رکھیں۔اس میں پودینہ،پیاز ،چنے ،نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کر لیں۔دہی میں نمک ڈال کر پھینٹ لیں اور فریج میں رکھ دیں۔

کھٹے پانی کے لیے
املی آدھی پیالی (بگھو کر بیج نکال کر مسل لیں)
رائی (کوٹ لیں) چار کھانے کے چمچے
اجوائن پاؤڈر کھانے کا ایک چمچہ
سونف پاؤڈر چائے کا ایک چمچہ
سونٹھ پاؤڈر چائے کا آدھا چمچہ
پودینہ پیسٹ کھانے کے دو چمچے
ثابت دھنیہ کھانے کے دو چمچے (بھون کر پیس لیں)
نمک حسب ذائقہ
پانی (خوب ٹھنڈا) ایک لیٹر

ترکیب؛
ٹھنڈے پانی میں املی،رائی،اجوائن پاؤڈر ،سونف پاؤڈر،سونٹھ پاؤڈر،پودینہ پیسٹ اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملایئں،حسب ذائقہ سرخ مرچ پاؤڈر بھی شامل کر سکتے ہیں۔
گول گپوں کو سرونگ ڈش میں نکالیں۔اسے اوپر سے تھوڑا توڑ کر تیار کی ہوئی آلو کی فلنگ بھریں اور دہی سے ٹاپنگ کرکے املی کے پانی کے ساتھ سرو کریں۔

Bhlay Cheen lo muj sy meri jawani.
Mager muj ko lota do Bajpan ka sawan.
Wo kaghaz ki kashti wo barish ka pani.

Offline Ajnabi

  • Super Moderator
  • *
  • Posts: 3083
  • Reputation: 148
  • Gender: Male
Re: گول گپے
« Reply #1 on: January 22, 2010, 05:27 PM »
nice sharing  wellcone