Author Topic: اسپیشل رائس  (Read 1151 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline anjumkhan

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1623
  • Reputation: 1664
  • Gender: Female
    • Email
اسپیشل رائس
« on: January 14, 2010, 03:02 PM »
اسپیشل رائس

اشیاء
گوشت بغیر ہڈی : ( پتلے اور لمبے سلائس کاٹ لیں اور دو عدد چکن کیوب ڈال کر گلا لیں )
بند گوبھی : آدھا کپ ( لمبی کاٹ لیں )
شملہ مرچ: ایک ایک ( بیج نکال کر کیوب کاٹ لیں )
مٹر : آدھا کپ (ابال لیں )
انڈے : 2عدد
باسمتی چاول : آدھا کیلو( نمک ڈال کر ابال لیں )
نمک : 1 چائے کا چمچہ
اجینو موتو : ڈیڑھ چائے کا چمچہ
کالی مرچ: ایک چائے کا چمچہ
سرکہ : دو کھانے کے چمچے
سویا ساس : 1 کھانے کا چمچہ
گرم مسالہ : 1 چائے کا چمچہ
ہری مرچیں : 2 عدد
تیل : حسب ضرورت
ترکیب
فرائی پین میں تیل ڈال کر گوشت (گلا ہوا) ڈال کر فرائی کریں اور پلیٹ میں نکال لیں ۔ اس کے بعد انڈے فرائی کریں ، اس کے بعد سبزیاں بھی فرائی کر لیں ، اس کے بعد دیگچی مین تھوڑا تیل لگائیں اس میں ابلے چاول ڈالیں اور نمک ،اجینوموتو، کالی مرچ ، گرم مصالہ ، سرکہ اور سویا ساس ، گوشت سبزیاں ، انڈے کاٹ کر اور ہری مرچیں کاٹ کر شامل کر کے ملائیں اور پندرہ منٹ دم پر رکھ دیں ۔ رائتے کے ساتھ سرو کریں ۔

Bhlay Cheen lo muj sy meri jawani.
Mager muj ko lota do Bajpan ka sawan.
Wo kaghaz ki kashti wo barish ka pani.