Author Topic: پاکستان کو بارہ چھوٹے ڈرون مل سکتے ہیں  (Read 938 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Ajnabi

  • Super Moderator
  • *
  • Posts: 3083
  • Reputation: 148
  • Gender: Male
’پاکستان کو بارہ چھوٹے ڈرون مل سکتے ہیں‘

میں ڈرون کارروائیوں کے بارے میں بات نہیں کروں گا لیکن اتنا کہوں گا کہ یہ (ڈرون) طیارے ہمارے لیے افغانستان اور عراق میں بہت مفید ثابت ہوئے ہیں: رابرٹ گیٹس

امریکی دفاع سے وابستہ اہلکاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شاید امریکہ پاکستان کو طالبان کے خلاف جنگ میں تقویت فراہم کرنے کے لیے بارہ ڈرون طیارے فراہم کر دے۔

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے پاکستانی ٹیلی وژن چینل ’ایکسپریس نیوز‘ کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر امریکہ میں غور ہو رہا ہے کہ پاکستان کو ڈرون طیارے دیے جائیں۔

مسلح ڈرون طیاروں کے ذریعے پاکستان کے علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات میں کافی شدت پائی جاتی ہے۔

جمعرات کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ اگر ڈرون جہازوں سے پاکستانی فوج شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے تو لوگوں کو اعتراض بھی کم ہوگا اور وہ اس پر تنقید بھی کم کریں گے۔
’شیڈو ڈرونز‘ ریپر اور پریڈیٹر جہازوں سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان میں سینسرز اور کیمرے نصب ہوتے ہیں جن سے انھیں چلانے والوں کو مسلسل وڈیو کے ذریعے زمینی صورتِ حال کا پتہ چلتا رہتا ہے اور انھیں نگرانی اور خفیہ معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جہاں سے القاعدہ اور طالبان شدت پسندی کی کارروائیاں کرتے ہیں، ڈرون حملوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں بہت سے شدت پسند بھی ہیں لیکن شدت پسندوں سے بھی زیادہ عام لوگ ان حملوں میں مارے گئے ہیں۔

رابرٹ گیٹس نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم غور کر رہے ہیں کہ پاکستان کو بغیر پائلٹ کے فضا میں اڑنے والے کچھ جہاز دے دیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ’میں ڈرون کارروائیوں کے بارے میں بات نہیں کروں گا لیکن اتنا کہوں گا کہ یہ (ڈرون) طیارے ہمارے لیے افغانستان اور عراق میں بہت مفید ثابت ہوئے ہیں۔‘

ادھر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے نام ظاہر کیے بغیر امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ رابرٹ گیٹس نے ’ایکسپریس ٹی وی‘ کو انٹرویو کے دوران بارہ ڈرون طیاروں ہی کی جانب اشارہ کیا ہے جو شاید پاکستان کو فراہم کر دیے جائیں۔

یہ طیارے جنھیں ’شیڈو ڈرونز‘ کہا جاتا ہے ریپر اور پریڈیٹر جہازوں سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان میں سینسرز اور کیمرے نصب ہوتے ہیں جن سے انھیں چلانے والوں کو مسلسل وڈیو کے ذریعے زمینی صورتِ حال کا پتہ چلتا رہتا ہے اور انھیں نگرانی اور خفیہ معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

رابرٹ گیٹس کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے

اس سے قبل امریکی وزیرِ دفاع نے صدر آصف زرداری کے ساتھ ملاقات کی جس میں ڈان اخبار کے مطابق پاکستانی رہنما نے رابرٹ گیٹس سے ڈرون حملوں پر بات چیت کی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون طیاروں کے امریکی حملوں سے شدت پسندوں کے خلاف جنگ پر قومی اتفاقِ رائے کو نقصان پہنچا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی سکیورٹی افواج ان جہازوں کو استعمال کریں تو اس کا اثر مختلف ہوگا۔

امریکی وزیرِ دفاع نے صدر کے علاوہ وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کی ہے اور خیال ہے کہ جمعہ کو وہ فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملیں گے۔

انھوں نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج نے اپنی سرحدوں پر جس طرح شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے وہ تعریف کے قابل ہے۔ انھوں نے یہ بات پاکستانی قیادت پر چھوڑ دی کہ اس بات کا فیصلہ وہ کرے کہ آیا شدت پسندی کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانا ہے یا نہیں اور اگر ایسے کرنا ہے تو کب۔

جمعرات کو پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج کئی مقامات پر شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے اور اگلے بارہ ماہ تک اس کا شدت پسندوں کے خلاف کہیں اور آپریشن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔




Offline suhail tanvir

  • MERE LIYE MERA ALLAH HI KAFI HAI
  • Newbie
  • *
  • Posts: 33
  • Reputation: 0
  • Gender: Male
    • Email
Re: ??????? ?? ???? ????? ???? ?? ???? ???
« Reply #1 on: February 11, 2010, 12:27 PM »
 salamalikum
 bohatshukria
    YEH KESA WAQT-E-IMTIHAN HAI.
HAR  JANIB HUJOOM-E-DUSHMANAN HAI.
JISE DEKHO WO HAMSE BADGUMAN HAI.
MUKHALIF KIYUN MERA SARA JAHAN HAI.