Author Topic: اسلام آباد، پشاور سمیت بالائی علاقوں اور مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ  (Read 1051 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline bakr124

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1263
  • Reputation: 49
    • Email
کوئٹہ/ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) اسلام آباد‘ پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں اور مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا‘ جانی نقصان کی اطلاع نہیں‘ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گذشتہ روز آنیوالے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر شدت 6.2تھی۔ دیربالا‘ دیر زیریں‘ بونیر‘ ہنگو‘ مالاکنڈ‘ شانگلہ‘ نوشہرہ‘ مانسہرہ‘ بالاکوٹ‘ اٹک‘ پشاور اور مہمند ایجنسی میںزلزلہکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ خضدار میں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3ریکارڈ کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7ریکارڈ کی گئی۔