Author Topic: جلوسوں پر فائرنگ فسادات بھڑکانے Ú©ÛŒ سازش ہے‘ عوام منظم رہیں : دینی رہنما  (Read 1067 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور (خصوصی نامہ نگار) دینی رہنماﺅں نے فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان مےں عید میلاد النبی کے جلوسوں پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائیاں ملک مےں فرقہ پرستی کی آگ بھڑکانے کی منظم سازشی ہے پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں شعیہ سنی فساد کرانے مےں بار بار ناکامی کے بعد اب ازسرنو مسالک کے درمیان فساد کی آگ لگانے کی سازش کر رہی ہےں ایسی سازشوں کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا اور باہمی اتحاد سے اسے انکام بنایا جائے گا، رہنماﺅں نے تمام ملکوں سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منظم رہیں اور اپنے دینی اتحاد کے ذریعے دشمن کے ہر حربہ کو ناکام بنا دیں۔ فرقہ واریت کے تمام واقعات کی تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں اور حکومت مکمل غیر جانبداری کے ساتھ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے عناصر کو بے نقاب کرے اور ان کی بیخ کنی کرے۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر ساجد میر، جمعیت علمائے پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر،جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، جمعیت علمائے اسلام سینئر کے امیر پیر عبدالرحیم نقشبندی ، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جمعیت علمائے سلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان کی تمام دینی قوتیں ہمیشہ کی طرح منظم ہیں، امریکہ کی سرپرستی میں عالمی استعماری قوتیں خطے میں پاکستان ،ایران اور افغانستان کے عوام میں مستقل دوریاں پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں کررہی ہیں۔ اسلام دشمن قوتوں کی عید میلاد النبی کے موقع پر تازہ کاروائیاں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی ہی سازش ہے۔ ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ تمام مسالک کے درمیان اتحاد اور پاکستان کے اسلامی و نظریاتی کردار کی حفاظت کے لیے ہم متحد اور یک آواز ہیں۔ ثناءنیوز کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل قاری عبدالوحید قاسمی نے کہا کہ اس سازش کے پس پردہ قادیانی لابی اور قادیانی نواز ٹولہ ہے جو نئے نئے انداز مےں سامنے آرہا ہے حکومت ایسے ٹولے کے خلاف کریک ڈاﺅن کر کے اس سازش کو بے نقاب کرے۔