Author Topic: مرجاہ Ú©Û’ بعد قندھار میں آپریشن کا فیصلہ ‘ دھماکے سے 11 شہری جاں بحق  (Read 1117 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
واشنگٹن‘ کابل +قندھار (اے ایف پی) امریکہ نے ہلمند کے ضلع مرجا کے بعد طالبان کے مضبوط مرکز قندھار میں بھی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے جو اسی سال شروع کیا جائے گا۔ واشنگٹن کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی طالبان کے خلاف لڑائی کے معاملے میں سٹریٹجک تبدیلی آئی ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اوباما انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مرجا میں جاری آپریشن منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے مگر یہ صرف ابتدا ہے۔ اس سے زیادہ بڑا اور جامع آپریشن طالبان کے گڑھ قندھار میں ہو گا۔ ہلمند کے ضلع نوزار میں بارودی سرنگ دھماکے سے 11 شہری جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔