Author Topic: مغرب انتہا پسندی Ú©Û’ باعث پاکستان کا منفی منظر پیش کر رہا ہے: شاہ محموداوکاڑہ + ر  (Read 1107 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
اوکاڑہ + رینالہ خورد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی + ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موجود خانقاہوں اور خانقاہی نظام کو اس طرح دوبارہ بحال کرنا جیسے وہ ماضی میں تھے‘ وقت کی اہم ضرورت ہے، حضرت کرمانوالہؒ آنے کا مقصد خانوادوں اور اولیائے کرام کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے برصغیر پاک و ہندکی تاریخ کو اپنی تعلیمات کے ذریعے تبدیل کر دیا۔ آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف میں عرس کے مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایسا طبقہ بھی موجود ہے جو اسلام کی پاکیزہ تعلیمات اور پیغام کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ یہ عناصر اسلام کے حقیقی چہرے کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کا دفاع ہماری اخلاقی‘ دینی و قومی ذمہ داری ہے۔ عوام میں ہماری پہچان انہی خانوادوں اور آستانوں کی وجہ سے ہے ہمیں چاہئے کہ ہم خانقاہی نظام کی بہتری اور بحالی کیلئے اقدامات کریں۔ آج پاکستان کو جس یکجہتی اور اسلام کاحقیقی مقصد و تعلیمات کو پیش کرنے کی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔ مغرب کے تھنکس ٹینک اور وہاں کی رائے عامہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کی وجہ سے پاکستان کا منفی منظر پیش کرتے ہیں۔ ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ اسلام مفاہمت‘ امن و آشتی‘ یکجہتی‘ مساوات اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اسلام کو انہی لوازمات کی وجہ سے دنیا کے کونے کونے تک پھیلایا گیا۔ آستانوں پر لوگ اپنے قلبی کھچاﺅ اور روحانی سلسلے کی بدولت آتے ہیں جہاں سے وہ فیض یاب ہوتے ہیں۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات سید صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ خانقاہی نظام کی وجہ سے اسلام کی حقیقی تصویر کشی کی گئی۔ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کا خاتمہ خانقاہی نظام سے ہی ممکن ہے، ہماری بھلائی بھی اولیائے کرام کے راستے پر چلنے میں ہے۔ خانقاہی نظام وہی تعلیم دیتا ہے جو حضور کی طریقت و شریعت ہمیں بتائی ہے۔ خانقاہوں سے ہٹ کر جو بھی نظام رائج ہوا اس سے دہشت گردی اور انتہاءپسندی جیسے مسائل پیدا ہوئے۔ لوگ ہمارے آباﺅ اجداد کی وجہ سے خانقاہوں کارخ کرتے ہیں، ہم پر یہ لازم ہے ہم ان کی توقعات پورا کریں۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی‘ وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعیدکاظمی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے انتہائی ممنون ہےں جنہوں نے حضرت کرمانوالہؒ کے عرس میں شرکت کی اور ہمیں عزت بخشی۔