Author Topic: لاہور سمیت ملک بھر میں جشن میلاد النبی مذہبی عقیدت Ùˆ احترام سے منایا گیا.  (Read 1069 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور/ راولپنڈی/ کراچی/ مظفر آباد (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان+ ایجنسیاں) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ جشن آمد رسول کی مناسبت سے روح پرور اجتماعات‘ محافل اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ہفتہ کے روز پورے ملک اور آزاد کشمیر بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ کراچی میں مرکزی جلوس نیو میمن مسجد سے علامہ شاہ تراب الحق کی قیادت میں نکالا گیا جو طے شدہ راستوں سے گزر کر نشتر پارک پہنچا جبکہ ،دیگر علاقوں سے چھوٹے جلوس نکالے گئے۔ اوتھل حب، جامشورو، کوٹری،جیکب آباد، نوشہروفیروز، ٹنڈومحمدخان، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، سانگھڑ، سے بھی جلوس نکالے گئے۔ بلوچستان میں بھی عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔ کوئٹہ میں مرکزی جلوس جامع مسجد میاں محمد اسماعیل وفا روڈ سے نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچ کر ختم ہوا۔ پشاور میں بھی عید میلاد النبی کے سلسلے میں روح پرور اجتماعات منعقد کئے گئے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ صوبہ سرحد کے دیگر اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، نوشہرہ، مرادن، چترال سے بھی جلوس نکالے گئے۔ پنجاب میں بھی عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا ۔ لاہور میں عید میلا دالنبی کا مرکزی جلوس دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نکالا گیا جوداتا دربار پر اختتام پذیر ہو ا۔ جلوس کے روایتی راستوں پر چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ علاوہ ازیں مرکزی میلاد کونسل کے زیر اہتمام میلاد چوک دہلی دروزاے سے ریلوے سٹیشن تک 75واں سالانہ جلوس نکالا گیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر میاں شجاع الرحمان نے کیا جلوس میں سینکڑوں شہریوں سمیت رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، چودھری عباس علی، پیپلزپارٹی لاہور کے صدر اصغر گجر، عارف نسیم کشمیری اور ملک سہیل نے بھی شرکت کی۔ مرکزی کمیٹی تقریبات جشن عید میلاد النبی کے زیر اہتمام سالانہ جلوس لاہور ریلوے سٹیشن سے داتار دربار چوک نکالا گیا جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی جلوس کا افتتاح جسٹس (ر) منیر اے مغل نے کیا۔ جمعیت علماءاور جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام فردوس مارکیٹ گلبرگ سے مین مارکیٹ تک عید میلاد النبی کا جلوس نکالا گیا۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام محافظ ٹاﺅن ٹھوکر نیاز بیگ تک جلوس نکالا گیا‘ دیگر شہروں راولپنڈی‘ ملتان، ڈیرہ غازی خان،چکوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، اٹک، بہاولپور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، بہاولنگر، شیخوپورہ، پتوکی، مری، گجرات اور فیصل اباد سے بھی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔