Author Topic: ہنگو (ایجنسیاں + بی بی سی ڈاٹ کام) ہنگو Ú©ÛŒ تحصیل ٹل میں پارا چنار روڈ پر سکیورٹی  (Read 1143 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
کراچی (سٹاف رپورٹر + مانیٹرنگ سیل) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو چیلنجوں کا سامنا ہے اس لئے اندرونی طور پر کسی تنازعہ میں الجھنا نہیں چاہتے بلکہ خلفشار سے بچنا چاہتے ہیں۔ وہ کراچی کے چیف منسٹر ہاﺅس میں بات چیت اور دو بلوں پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ صدر نے اس موقع پر سروسز ٹربیونل ترمیمی بل مجریہ 2010ءاور ملازمت سے برطرفی کے خصوصی اختیارات کی منسوخی کے بل مجریہ 2010ءپر دستخط کر دئیے۔ صدر نے کہا بلدیاتی انتخابات حلیف جماعتوں کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کا اتحاد تمام حلیف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے تشکیل دیا جائے۔ بلدیاتی انتخابات کےلئے اتحاد کی تشکیل کےلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل اور صوبائی وزیر تعلیم پیرمظہرالحق شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان اب گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کریں گے۔ صدر نے کہا ہے کہ ملک میں مزدور‘ کسان اور ہاری اب نوکر نہیں زمیندار اور صنعتکار کے پارٹنر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی پرو بزنس جماعت ہے تاہم جب تک محنت کش خوش نہیں ہو گا صنعتیں کیسے ترقی کریں گی۔ نوکری سے برطرفی کے خصوصی اختیارات کے قانون کے خاتمے سے مزدوروں کو ان کا حق ملے گا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وژن کلیئر ہے‘ محنت کشوں‘ اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے‘ ہم جلد ایک نئی انڈسٹریلائزیشن پالیسی شروع کر رہے ہیں جس میں سٹیک ہولڈرز کو ان صنعتوں میں شیئر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ہم آئندہ نسلوں تک سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں۔ ملک پر سب سے زیادہ حق غریب عوام اور مزدور کا ہے‘ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کا امین ہوں‘ مزدوروں کو اداروں میں دس فیصد کا حصہ دار بنایا جا رہا ہے‘ مزدوروں کا حق ان کو واپس کر دیا تاہم فیکٹریز مالک کا حق چھیننا نہیں چاہتے‘ پیپلز پارٹی پاکستان کی حامی جماعت ہے‘ آن لائن کے مطابق صدر کی جانب سے بل کی توثیق کے بعد کسی بھی سرکاری ملازم کو بغےر کسی شوکاز نوٹس کے برطرف نہیں کےا جا سکے گا جبکہ دوسرے بل سروسز ٹربیونل اےکٹ 1973ءکی شق 2A ختم ہونے کے بعد کارکن اور مزدور اپنے مسائل کی داد رسی اور مقدمات کے لئے لےبر کورٹس اور قومی صنعتی تعلقات کمشن (اےن آئی آر سی) سے رجوع کر سکےں گے۔