Author Topic: کوئٹہ: بم دھماکوں میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق  (Read 1253 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں بم دھماکے کے بعد بلوچستان بھر میں بم دھماکوں ،ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے فرنٹیر کور کی گشتی پارٹی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ضیاءالرحمن اور محمد آصف موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2اہلکار اکرام اللہ اور سمیع اللہ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بم ایک دیوار کی اینٹوں کو کھوکھلا کرکے اس میں نصب کیا گیا تھا فرنٹیر کور کی گشتی پارٹی جیسے ہی قریب پہنچی تو نامعلوم افراد نے دھماکہ کردیا پولیس نے دھماکے کی جگہ سے 50گز کے فاصلے سے تار اور بیٹری قبضے میں لے لی لشکر بلوچستان کے ترجمان لو نگ خان نے اس ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ کوئٹہ ہی کے علاقے ایری گیشن کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک حمام پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں محمد ارشد جاں بحق ہوگیا۔ سبی میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا گیا بم پھٹنے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2افراد زخمی ہوگئے۔ تربت میں بھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک حجام کی دکان پر دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوگئے ۔کوہلو میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے ایک ہوٹل کے باہر نصب کیا گیا بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔