Author Topic: اسلام آباد Ú©Ùˆ مزید Ú©Ú†Ú¾ کرنا ہوگا : کرشنا Û”Û”Û” بھارتی فوج پاکستان‘ چین سرحد پر ہائ  (Read 1377 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
جموں (آن لائن) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے اپنی فوج پر پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدوں پر ہائی الرٹ برقرار رکھنے اور خطے میں فوج کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے موثر آپریشنل تیاریوں پر زور دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے تین روزہ دورے کے دوران لیپہ میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل وی کے سنگھ نے الزام لگایا کہ پاکستان میں حریت پسندوں کے تربیتی کیمپ بدستور قائم ہیں اور حریت پسندوں کو اس پار دھکیلنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ادھر لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے سرحد پار دہشت گردوں کو بنیادی تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تعلقات کے دیگر پہلوﺅں پر پیش رفت سے قبل اس اہم مسئلے کے حل کے لئے مزید بہت کچھ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور حال ہی میں مذاکرات کے آغاز کےلئے کوششیں کی گئی ہیں تا کہ پاکستان کو باور کرایا جا سکے کہ ایک دفعہ دہشت گردی کا مسئلہ حل ہو جائے تو پھر دیگر چیزوں پر پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ مذاکرات کا مقصد پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی پر تشویش سے آگاہ کرنا تھا اور ہم نے جو پیغام پہنچانا تھا وہ پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم ڈیوڈ ہیڈلی تک بھارت کی رسائی کے حوالے سے امریکہ کا رویہ مثبت ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ترقیاتی منصوبے جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ سمیت کئی پیچیدہ معاملات ہیں اور ان کے حل کا بہترین راستہ مذاکرات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے آئی اے ای اے کا مرکزی کردار ہونا چاہیے۔ ایران کو پر امن ایٹمی توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے تاہم اس کے ساتھ ایران عالمی معاہدوں کی پاسداری بھی کرے۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun