Author Topic: سورۃ ابراہیم Ø‘  (Read 1762 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
سورۃ ابراہیم ؑ
« on: March 01, 2010, 06:12 PM »
یہ الرا گروپ کی چوتھی سورہ ہے۔ ان سورتوں میں آسمانی مذاہب کی بنیادی تعلیم توحید‘ آخرت نیز پہلے نبیوں اور رسولوں کا تذکرہ ہے اور اس طرح بالواسطہ جناب رسول پاکﷺ کے مؤقف کی تائید‘ حضور کے ماننے والوں کیلئے کامیابی کی نوید اور آپ کے مخالفوں کیلئے نامرادی کی وعید ہے۔
پہلے موسیٰؑ کا ذکر ہے‘ جو ہمارے حضور اکرمﷺ سے قبل مبعوث ہونیوالے پیغمبروں میں سے وہ ایک قریب ترین پیغمبر ہیں‘ جنہوں نے اپنی قوم کیلئے ضابطہ حیات (شریعت موسوی) پیش کیا مگر موسیٰ کا دائرہ کار انکی قوم بنو اسرائیل تک محدود تھا‘ جبکہ ہمارے رسول اکرمﷺ نے جملہ انسانیت کیلئے تاقیامت ضابطہ حیات مرتب فرما دیا۔ اسکے بعد موسیٰؑ کی زبانی رسولوں کا عام تذکرہ ہے کہ انکے ساتھ کیا سلوک ہوا‘ پھر پیغمبروں پر ایمان لانے والوں اور نہ ایمان لانے والوں کے انجام کے بارے میں فرمایا‘ اسکے بعد کلمہ طیبہ اور کلمہ خبیثہ کی مثال بیان فرمائی کہ کلمہ طیبہ (پاکیزہ اور سچی تعلیم) کی جڑیں گہری ہوتی ہیں‘ اسکی شاخیں آسمان تک پھیلی ہوتی ہیں اور وہ ہر لمحہ پھل دیتا ہے‘ یعنی تعلیم ربانی میں گہرائی‘ بلندی اور نفع رسائی ہوتی ہے‘ اسکے برعکس کلمہ خبیثہ (باطل تعلیم) کی جڑ گہری نہیں ہوتی‘ نہ اس میں بلندی ہوتی ہے‘ نہ اس کا پھل میٹھا ہوتا ہے بلکہ اسکا پھل کڑوا ہوتا ہے‘ اس پر عمل کرنے کے نتائج ناخوشگوار اور تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ اسکے بعد فرمایا کہ بعض لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمتوں سے سرفراز کیا گیا تھا مگر انہوں نے ناشکری کا طرز عمل اختیار کیا اور پھر ان نعمتوں سے محروم کردیئے گئے جیسے یہود اور کفار مشرکین مکہ۔ دونوں ابراہیمؑ کی اولاد سے تھے‘ کفار مکہ بیت اللہ شریف کے وارث تھے لیکن خود بھی گمراہ ہوئے اور دوسروں کو بھی گمراہ کیا اور جب حضورﷺ انکی اصلاح و ہدایت کیلئے تشریف لائے تو الٹا آپﷺ کی مخالفت اور ایذا رسانی پر کمر باندھ لی۔ پھر کفار مکہ کو انکے مورث اعلیٰ حضرت ابراہیمؑ کے ہاتھوں بیت اللہ شریف کی ازسرنو تعمیر کا واقعہ یاد دلا کر انکی بنیادی تعلیم توحید اور صنم پرستی سے انکی بیزاری کی طرف توجہ دلائی۔ آیہ ۳ میں فرمایا کہ کافر وہ ہیں‘ جو دنیا کی زندگی کو آخرت سے زیادہ محبوب رکھتے ہیں اور دوسروں کو اللہ تعالیٰ کی راہ کی طرف آنے سے روکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں ٹیڑھا پن ڈھونڈتے ہیں یعنی احکام الٰہی کو توڑنے مروڑنے اور مسخ کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ فرمایا یہی وہ لوگ ہیں جو دور دراز گمراہی میں پڑے ہیں۔ آیہ ۸۱ میں فرمایا: جن لوگوں نے اپنے رب سے انکار کیا‘ انکے اعمال کی مثال یوں ہے جیسے راکھ ہو جس پر آندھی کے دن تیز ہوا چلے‘ جو کچھ انہوں نے کمایا تھا‘ اس میں سے کچھ نہ پایا۔ یہی دور (دراز) کی گمراہی ہے کہ انسان سمجھے کہ وہ بہت اچھے کام کر رہا ہے‘ مگر اسکے اعمال قیامت کے روز بے وزن اور راکھ کا ڈھیر ثابت ہوں‘ جنہیں آندھی بکھیر دے اور انکا نام و نشان بھی باقی نہ رہے۔

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4478
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Re: سورۃ ابراہیم ؑ
« Reply #1 on: April 23, 2010, 01:26 PM »
 JazaKallah

Offline Manigee

  • Full Member
  • *
  • Posts: 403
  • Reputation: 0
  • Gender: Female
Re: سورۃ ابراہیم ؑ
« Reply #2 on: April 24, 2010, 09:58 PM »
 JazaKallah

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
Re: سورۃ ابراہیم ؑ
« Reply #3 on: May 05, 2010, 10:29 PM »
 JazaKallah

Offline anjumkhan

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1623
  • Reputation: 1664
  • Gender: Female
    • Email
Re: سورۃ ابراہیم ؑ
« Reply #4 on: July 08, 2010, 02:35 AM »
 JazaKallah

Bhlay Cheen lo muj sy meri jawani.
Mager muj ko lota do Bajpan ka sawan.
Wo kaghaz ki kashti wo barish ka pani.

Offline Asad Riaz

  • Moderator
  • *
  • Posts: 124
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email
Re: سورۃ ابراہیم ؑ
« Reply #5 on: July 21, 2010, 11:47 AM »
 JazaKallah

Offline Emperor

  • Full Member
  • *
  • Posts: 382
  • Reputation: 130
    • Email
Re: سورۃ ابراہیم ؑ
« Reply #6 on: July 24, 2010, 04:09 PM »
 JazaKallah

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
Re: سورۃ ابراہیم ؑ
« Reply #7 on: August 09, 2010, 03:55 PM »
 JazaKallah
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male
Re: سورۃ ابراہیم ؑ
« Reply #8 on: August 28, 2010, 03:28 AM »
 JazaKallah