Author Topic: ورلڈ Ú©Ù¾ Ú©ÛŒ Ú†Ù¹ پٹی خبریں  (Read 1854 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 11
  • Gender: Male
    • Email
رلڈ کپ کی چٹ پٹی خبریں


رکی پونٹنگ کے اقدام کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کر دیا گیا ہے

احمد آباد میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو شکست تو دے دی تھی تاہم اس میچ میں آسٹریلیوی کپتان رکی پونٹنگ کو اپنے رن آؤٹ ہونے پر کافی غصہ آیا۔

رکی پونٹنگ نے رن آؤٹ ہونے کے بعد اس کا غصہ ڈریسنگ روم میں پڑے ٹی وی سیٹ پر نکالا اور ٹی وی کو اپنا بیٹ مار کر توڑ دیا۔

گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجیش نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے اس ضمن میں آئی سی سی اور آسٹریلیوی کرکٹ انتظامیہ کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

کلِک پیر کی چٹ پٹی خبریں

کلِک اتوار کی چٹ پٹی خبریں

دریں اثنا آسٹریلیوی ٹیم کے سلکیٹر گریگ چیپل نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ انھوں نے رواں ماہ پرتھ میں بلے باز مائیک ہسی کو ایک ملاقات میں ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

ہسی نے انجری کے سسب ورلڈ کپ سکواڈ سے نکالے جانے پر غصے کا اظہار کیا تھا۔


مائیک ہسی نے ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر غصے کا اظہار کیا تھا

بنگلہ دیش کی ٹیم جمعہ کو کھیلے جانے والے اپنے دوسرے میچ کے لیے بلے باز محمد اشرافل کو واپس بلا سکتی ہے۔

جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جے پی ڈومینی نے امید کی ہے کہ اس بار ان کی ٹیم ورلڈ کپ چوکرز( ابتدائی مرحلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا اور آخری مرحلے پر گھبراہٹ کا شکار ہو جانا) کا لیبل اتارنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے قبل انھوں نے کہا کہ ہم تھوڑا بہت اس لیبل کا شکار ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی سلیکشن کمیٹی کے لیے مشکل پیدا ہو گئی ہے۔ کینیا کے خلاف میچ میں زخمی فاسٹ بالر ملز کی جگہ ہمیش بینتھ کو کھیلایا گیا جنہوں نے عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سولہ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیم کے موجودہ بیلنس کو دیکھ کر یہ مشکل لگتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ ٹیم میں کھیل سکتے ہیں۔

اسی دوران نیوزی کے متعدد کھلاڑیوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے پر تشویش کا اظہار اور متاثرین کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

آل راؤنڈر سٹائرس نے لکھا ہے کہ ’ امید کرتا ہوں کہ کرائسٹ چرچ میں سب خیریت سے ہونگے۔‘ بلے باز مارٹن گپٹل نے لکھا ہے کہ’ کچھ لڑکے یہاں بھارت میں پریشان ہیں۔‘


Pakistan Zindabad




Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male
thanks for sharing