Author Topic: توہین رسالت قانون  (Read 995 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
توہین رسالت قانون
« on: October 03, 2009, 11:20 AM »

توہین رسالت قانون : زرداری‘ سلمان تاثیر‘الطاف کے بیانات کیخلاف لاہور سمیت کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں‘ مظاہرے
ـ 3 گھنٹے 15 منٹ پہلے شائع کی گئی


لاہور + حافظ آباد + کامونکی (خصوصی رپورٹر + نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) توہین رسالت کا قانون ختم کروانے کیلئے صدر پاکستان اور گورنر پنجاب کے بیانات کے خلاف عالمی تنظیم اہلسنت کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں خطباء نے تحفظ ناموس رسالتؐ کے موضوع پر خطاب کیا اور توہین رسالت کا قانون ختم کروانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف مزاحمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ پیر محمد افضل قادری ، علامہ سید شاہد گردیزی، مولانا شفیق الرحمن قادری، حافظ محمد عارف اعوان ایڈووکٹ، علامہ طاہر تبسم قادری، پیر سید مراد علی شاہ، مولانا شہباز رضا، مولانا سید عبد الغفار شاہ، قاضی امیر حسین، مولانا نصراللہ قادری اور دیگر مقررین نے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے گورنر پنجاب نے بیان دیا تھا کہ توہین رسالت کے قانون کو ختم کر دیا جائے۔ اب صدر زرداری نے بھی مغرب کو خوش کرنے کے لیے یہ کہہ دیا کہ توہین رسالت کے قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ علماء نے کہا کے توہین رسالت کے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والے صدر زرداری اور گورنر پنجاب کی اسلام دشمنی اور مرزائیت نوازی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ لیکن کوئی کلمہ گو مسلمان یہ نہیں کہہ سکتا کہ توہین رسالت کا قانون ختم کیا جائے ہم سروں پر کفن باندہ کر اس مقدس قانون کی حفاظت کریں گے یہ ملک امریکہ کے وفا داروں کا نہیں بلکہ یہ ملک غلامانِ مصطفی کا ہے یہاں پر مرزائیت نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کا فیصلہ ہے کہ نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والا واجب القتل ہے چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ قانون کے مطابق توہین رسالت کرنے والے گستاخِ رسول کو سزا دیں۔ اگر مغرب کے دبائو میں آکر گستاخ رسولﷺ کو سزا نہ دی گئی تو پھر عاشقانِ مصطفی اپنی عدالتیں لگا کر غازی علم الدین شہید کے راستے پر چلتے ہوئے گستاخوں کو واصلِ جہنم کریں گے۔ علما نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون کا غلط استعمال ہونے کا واویلہ کرنے والے مینار پاکستان میں آکر ہمارے ساتھ اس موضوع پر مناظرہ کر لیں۔ مغرب کی گود میں بیٹھ کر ایسے بیان دینے والے اسلام دشمن حکمران اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ ان کا محاسبہ ہو گا۔ کامونکی سے نامہ نگار کے مطابق جمعیت علما پاکستان‘ سنی تحریک اور جماعت اہلسنت کے مقامی رہنماؤں کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اشرف جلالی‘ مفتی نعیم اختر‘ مولانا سردار محمد نشان نے کہا کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کے آئین میں مرزائیوں کو اقلیت قرار دے دیا گیا ہے‘ اب یہ مسئلہ نئے سرے سے اٹھانا سراسر اسلام دشمنی اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی ’’ذی شعور‘‘ اور ہوش مند کو گورنر تعینات کیا جائے اور سلمان تاثیر کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے گورنر پنجاب کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔حافظ آباد میں سنی تحریک کے زیر اہتمام قادیانیوں اور توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قادیانی مردہ باد اور ختم نبوت زندہ باد ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا‘ ریلی کی قیادت جے یو پی کے مرکزی رہنما سید شبیر شاہ‘ سنی تحریک کے ضلعی کنوینئر عثمان حیدر نقوی‘ مولانا بدر الزمان‘ پروفیسر اکرم چشتی حافظ محمد نور‘ مولانا اعظم رضا‘ مولانا عمران اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور عاصمہ جہانگیر کے خلاف نعرہ بازی کی۔
فیصل آباد + چنیوٹ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) سنی تحریک کے زیراہتمام پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد اور چنیوٹ میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام گورنر سلمان تاثیر اور الطاف حسین کے قادیانی نواز بیانات کے خلاف احتجاجی ریلی مظاہرہ کئے گئے۔ فیصل آباد میں ریلی ڈویژنل دفتر امین پور بازار سے نکالی گئی جو کچہری بازار سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد ناصر نقشبندی نے کہا کہ یہودونصاریٰ کے ایماء پر توہین رسالت ایکٹ میں کسی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ قادیانی ملک اور اسلام دشمن ہیں اسرائیل اور امریکہ ان ہی لوگوں کے ذریعے پاکستان میں انتشار اور دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ پولیس لاٹھیانوالہ میں 32 قادیانی نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے مسلمان آبادی کو ہراساں کر رہی ہے‘ توہین رسالت کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ملزمان کو سزا ملنی ضروری ہے۔ گورنر سلمان تاثیر شرمناک بیانات دے کر خود توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں جبکہ الطاف حسین قادیانیوں کی چمچہ گیری کر کے برطانیہ میں اپنی پناہ گاہ محفوظ کرنا چاہتا ہے۔ اگر حکومت نے توہین رسالت ایکٹ کو چھیڑا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ مظاہرین نے گورنر سلمان تاثیر کی برطرفی اور الطاف حسین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ چنیوٹ میں مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر سنی تحریک لاٹھیاں والہ سے اظہار یکجہتی اور قادیانیوں کی غنڈہ گردی کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منایا۔ مولانا قاری اللہ یار ارشد مولانا قاری محمد یامین گوہر چنیوٹی‘ مولانا محمد عبدالوارث‘ مولانا محمد مسعود پسروری‘ مولانا غلام مصطفے مولانا عبدالرحیم‘ مولانا غلام رسول اوردیگر علمائے کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ لاٹھیانوالہ داخلی ضلع فیصل آباد میں قادیانی غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قادیانیوں کی طرف سے اسلحہ کا آزادانہ استعمال سے حکومت کی رٹ کو چیلنج کیا گیا ہے اور ملت اسلامیہ کی غیرت کو للکارہ گیا ہے۔ تحفظ ختم نبوت کیلئے کام کرنیوالی جماعتوں کو قادیانی غنڈہ گردی کا سخت ترین نوٹس لینا چاہئے علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کی بنیاد پر امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4478
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Re: توہین رسالت قانون
« Reply #1 on: October 04, 2009, 05:54 PM »
good news thanks

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Re: توہین رسالت قانون
« Reply #2 on: October 08, 2009, 02:39 PM »
nice inof. thanks ast
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male
Re: توہین رسالت قانون
« Reply #3 on: October 21, 2009, 04:36 PM »
good news

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email
Re: توہین رسالت قانون
« Reply #4 on: November 09, 2009, 01:25 PM »
nice info..

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
Re: توہین رسالت قانون
« Reply #5 on: November 25, 2009, 06:09 PM »
very nice sharing thanks