Author Topic: اولمپکس گیمز 2016 ء کیلئے برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو کا انتخاب  (Read 856 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
کوپن ہیگن + واشنگٹن (ریڈیو مانیٹرنگ + ایجنسیاں) اولمپکس کی میزبانی کیلئے برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کو منتخب کر لیا گیا۔ 2016ء اولپمکس کے میزبان شہر کے انتخاب کیلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس کوپن ہیگن میں ہوا۔ اولمپکس گیمز کے میزبان شہر کے انتخاب کیلئے اجلاس میں 95 ممالک نے شرکت کی جس میں سے 94 ممالک نے ووٹ ڈالا۔ اولمپکس کی میزبانی کے حصول کیلئے ٹوکیو‘ میڈرڈ‘ شکاگو اور ریوڈی جنیرو کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اولمپکس 2016ء کے میزبان شہروں کی فہرست سے شکاگو اور ٹوکیو ووٹنگ کے پہلے ہی رائونڈ میں باہر ہوگئے۔ ووٹنگ سے باہر ہوتے ہی شکاگو میں جشن منانے والوں میں مای،وسی کی لہر دوڑ گئی۔ شکاگو کی بڈ کی حمایت کیلئے امریکی صدر بارک اوباما اور امریکی خاتون اول مشعل اوباما وفد کے ساتھ موجود تھے لیکن امریکی بارک اوباما کا کوپن ہیگن کا دورہ ناکام ہوگیا۔ برازیل کے صدر لولا ڈسلو اور لیجنڈ فٹبال پلیئر پیلے ریو ڈی جینیرو بڈ کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ جاپان سے وزیراعظم یوکیو ہاتو یاما اور سپین کے بادشاہ یوآن کارلوس نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ پاکستان کی نمائندگی پی او اے کے سیکرٹری عبدالخالق نے کی۔ آئی او سی کا سیشن آئندہ جمعے تک جاری رہے گا جس میں نئے صدر اور ممبرز کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ آئی او سی کے اس اجلاس میں سکواش‘ رگبی‘ رولر سپورٹس‘ بیس بال‘ کراٹے‘ سافٹ بال اور گالف میں سے کسی دو کھیلوں کو 2016ء اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے بھی ووٹنگ کی جائیگی۔ آئی او سی 2012ء اولمپکس گیمز کی میزبانی کا فیصلہ لندن کے حق میں پہلے سے دے چکی ہے۔ دریں اثناء برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے اولمپکس 2016ء کے منتخب ہونے پر کامیابی کا جشن شروع ہوگیا۔ لوگوں نے جوش میں قمیض اتار دیں اور گھروں سے نکل کر بھنگڑے ڈالنے لگے علاوہ ازیں امریکی صدر بارک اوباما کی لابنگ کی ناکامی پر بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی ایوان صدر وہائٹ ہائوس کی جانب سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے 2016ء کے اولمپک گیمز کیلئے وینیو کے طور پر شکاگو کو امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی لابنگ کے باوجود خارج کر دیئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سینئر مشیر ڈیوڈ ایکسل روڈ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس کے کمرے میں ہونے والی سیاست پر امریکی صدر بارک اوباما کی، موجودگی کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم وہ اس بات کو بارک اوباما اور مشعل اوباما کی ہتک قرار نہیں دیتے۔ واشنگٹن سے غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اوابما نے ہوم ٹائون شکاگو کی اولمپکس 2016ء کی میزبانی حاصل نہ کرنے پر افسردگی کا اظہار کیا۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
bohat umdha very nice sharing