Author Topic: سکواش کی عالمی رینکنگ : مصر کے کریم درویش سرفہرست‘ پاکستان کے عامر اطلس کی 18 وی  (Read 627 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
سکواش کی عالمی رینکنگ : مصر کے کریم درویش سرفہرست‘ پاکستان کے عامر اطلس کی 18 ویں پوزیشن

لندن (اے پی پی) پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ سکواش کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق مصر کے کریم درویش پہلے فرانس کے گریگوری گولیٹر دوسرے اور مصر کے امر شیباء تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ پاکستان کے ٹاپ سیڈ عامر اطلس چار دجے تنزلی کے بعد 14 ویں سے 18 ویں پوزیشن اور پہلی پوزیشنوں میں بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ سکواش کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے اعتبار سے مصر کے کریم درویش 1154 پوائنٹس کے ساتھ پہلے فرانس کے گریگوری گولیٹر 920 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مصر کے امرشیباء 871 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔ مصر کے رامے اشور 855 کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ کے نک میتھیو 778 کے ساتھ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ پالمر 586 کے ساتھ چھٹے، انگلینڈ کے جیمز ویل سٹروپ 513 کے ساتھ ساتویں، فرانس کے تصیری لنکو 483 کے ساتھ آٹھویں، انگلینڈ کے پیٹر مارکر 416 کے ساتھ نویں اور انگلینڈ کے ہی ایڈرین گرانٹ 381 کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔ جبکہ پاکستان کے ٹاپ سیڈ عامر اطلس 4 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں سے 18 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ عامر اطلس 247 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر ہیں۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female