سینچورین (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2009ء کا فائنل آج پیر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایک ایک مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے 2000-01 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔