Author Topic: نیوز ی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی سخت مایوسی  (Read 868 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہونے والی شکست پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے پاکستان ٹیم نے میچ میں ایک جگہ بھی ایسا نہیں ظاہر کیا کہ وہ میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کھیل رہی ہے۔ سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک اچھے کپتان ظاہر نہیں ہوئے ہیں اگر وہ ان فٹ تھے تو انہیں میچ میں شریک نہیں ہونا چاہئے تھا۔ رانا نوید نے ٹیم کا کب پیچھا چھوڑنا ہے عمر گل بھی اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ سیمی فائنل میں ہمارے سینئر کھلاڑیوں نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا۔ اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ شعیب ملک کو اس کے نمبر سے ہٹا کو کیوں کھلایا گیا ہے۔ وہ اپنے نمبر پر سیٹ تھا اور رنز بھی بنا رہا تھا۔ انہوں نے کہا میچ میں امپائرنگ کا معیار بھی اچھا نہیں رہا ہے سائمن ٹوفل نے عمر اکمل کا غلط آوٹ دیکر پاکستان ٹیم کے کیلئے مشکلات میں اضافہ کر دیا تھا۔ سابق کپتان عام سہیل کا کہنا تھا کہ پوری قوم کے ساتھ انہیں بھی مایوسی ہوئی ہے سیمی فائنل میں ہمارے کھلاڑیوں نے کافی غلطیاں کی ہیں ٹیم میں یونٹی نظر نہیں آ رہی تھی کپتان یونس خان نے باؤلنگ کے شعبہ کا استعمال درست نہیں کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت لیا تھا تو اس کے پاس موقعہ تھا کہ وہ کیوی ٹیم کو ایک بڑا ٹارگٹ دیتی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا اوپننگ کا مسئلہ بدستور موجود ہے اسے فوری حل کیا جانا ضروری ہے۔ عمران نذیر کی ٹکنیک درست نہیں ہے ہر بال پر جو کھلاڑی شاٹ کھیلے وہ کھلاڑی نہیں ہوتا۔ یونس خان کا زخمی ہو کر کھیلنا ان کی دلیری نہیں تھی انہیں چاہئے تھا کہ وہ اپنی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو موقعہ دیتے۔ شاہد آفریدی میچ میں قیادت کے فرائض انجام دے سکتا تھا۔ انہوں نے کہا عمر گل سے بہت توقعات تھی وہ بھی پورا نہیں اتر سکے۔ سابق کپتان اوپننگ بلے باز رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کیوی ٹیم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا 234 رنز کا ہدف ان کیلئے مشکل نہیں تھا ایک دو بلے باز بھی وکٹ پر ٹھہر کر اس ٹارگٹ کو حاصل کر سکتا تھا۔ کپتان ویٹوری نے فرنٹ پر آ کر مشکل وقت میں ایک اچھی پارٹنر شپ قائم کرے اپنی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا تھا آسٹریلیا کے ہاتھوں ہونے والی شکست پر مورال ڈاون ہو گیا جو واپس نہ آ سکا۔ رمیز راجہ نے کہا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے جو ٹیم اپنے اعصاب پر قابو پا لیتی ہے جیت اس کا مقدر بنتی ہے۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
bohat umdha very nice sharing