Author Topic: جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے الیکشن ضروری ہیں : لاہور  (Read 918 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے الیکشن ضروری ہیں : لاہور ہائیکورٹ....پنجاب حکومت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے التواءکے لئے دائر صوبائی حکومت کی درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لئے الیکشن ضروری ہیں اور حقیقی جمہوریت کا واحد طریقہ یہی ہے کہ انتخابات کا سلسلہ چلتا رہے۔ اگر پہلے ملک میں انتخابات ملتوی ہوتے رہے ہیں تو کس قانون کے تحت ہوتے رہے ہیں اور اگر پہلے غلط ہوتے رہے ہیں تو پھر اس بنیاد پر آئندہ کیوں ملتوی کئے جائیں، میں قسم کھا کر بیٹھا ہوں کہ انصاف میں تول کر فیصلہ کرنا ہے، فریق مخالف کے مطابق پنجاب حکومت اس کیس میں متاثرہ فریق ہی نہیں ہے لیکن درخواست گزار کے مو¿قف سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے چیف الیکشن کمشن پنجاب حکومت کا پابند ہے کہ جب تک وہ کلیئرنس نہیں کریں گے صوبے میں الیکشن ہی نہیں ہوں گے۔ جیسے گارڈ ہری جھنڈی دکھائے گا تو گاڑی چلے گی ورنہ نہیں۔ اگر آپ الیکشن کا التواءچاہتے ہیں تو یہ تاخیر کب تک ہو گی آخر تو الیکشن کروانا ہی ہو گا۔ الیکشن التوا کےلئے دائر مرکزی اور دیگر متفرق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فاضل عدالت نے تحریک استقلال کی فریق بننے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ کوئی سیاسی جماعت اس درخواست میں فریق نہیں بن سکتی جو الیکشن میں بطور امیدوار موجود ہیں اور ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں وہ فریق بننا چاہیں تو عدالت انہیں سنے گی۔ گذشتہ روز کیس کی سماعت کے آغاز پر عدالت نے پنجاب حکومت کے وکلاءخواجہ حارث اور مصطفی رمدے سے استفسار کیا کہ ملک میں جنرل الیکشن کب ہوئے تھے؟ جن حلقوں میں انتخابات ہونے تھے وہ کب اور کیسے ملتوی ہوئے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 4 حلقوں میں انتخابات ہونا باقی ہیں جن میں این اے 123 لاہور‘ این اے 55 راولپنڈی‘ پی پی 82 جھنگ 10 اور پی پی 284 بہاولنگر شامل ہیں۔ خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس وقت ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں‘ ماضی میں روایت موجود ہے کہ الیکشن کمشن حکومت سے مشورہ کرتا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر قانون اور روایت میں تضاد ہوتو قانون بالادست ہو گا۔ کوئی بھی صرف روایت یا رواج کی بنیاد پر قانون سے مسثتنیٰ ہونے کی استدعا نہیں کر سکتا جبکہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت کسی انتخابی حلقے کو خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔ یہ آئین کی روح کے منافی ہے اور ان سوالات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمشن نے حکومت پنجاب کو پورا وقت دیا تھا۔ صوبائی حکومت مذموم مقاصد کے تحت ضمنی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔ منظور حسین گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں حالت جنگ میں الیکشن ہو سکتے ہیں تو پھر لاہور اور راولپنڈی میں کیوں نہیں ہو سکتے۔ دریں اثناءعدالت نے الیاس گجر کی درخواست پر مزید سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے نئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والوں کو کاغذ جمع کروانے سے روکنے کے لئے کی گئی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ آپ کی استدعا پر حکم امتناعی جاری کرنا خطرناک نہیں بلکہ قانون کے بنیادی اصول کے خلاف تھا۔
ہائیکورٹ
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female