Author Topic: کیری لوگر بل حکومت کی فتح ہے‘ این آر او میں ایسا کچھ نہیں جس سے پریشانی ہو  (Read 682 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
کیری لوگر بل حکومت کی فتح ہے‘ این آر او میں ایسا کچھ نہیں جس سے پریشانی ہو : وزیراعظم گیلانی


اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی + ایجنسیاں) وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ جمہوری حکومت پر شب خون مارنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، حکومت پانچ سال کا دور پورا کریگی، کیری لوگر بل کی منظوری جمہوری حکومت کی فتح ہے، این آر او میں ایسا کچھ نہیں جس سے حکومت کو کوئی پریشانی ہو جبکہ ہمارے دور حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکمران اتحاد میں شامل پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے دونوں ایوانوں میں حکومتی ارکان کی حاضریوں اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام ارکان کو ہدایت کی کہ وہ ایوان میں تمام امور پر پوری تیاری کر کے آیا کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے‘ تمام قومی معاملات پر سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا‘ قومی ایشوز کو پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔ کیری لوگر بل کو پڑھے بغیر اس پر تنقید کی جا رہی ہے تاہم کیری لوگر بل کی منظوری جمہوری حکومت کی فتح ہے۔ این آر او میں ایسا کچھ نہیں جس سے حکومت کو کوئی پریشانی ہو یا شرمندگی اٹھانا پڑے کیونکہ جمہوری حکومت بڑی قربانیاں دیکر اقتدار میں آئی ہے۔ کیری لوگر بل کے ذریعے ملکی خود مختاری اور عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا‘ اس سے قبل امریکی امداد آمروں کو ملتی رہی ہے۔ حکومت نے سپریم کورٹ کے بے شمار فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرینگے‘ ہمارے دور میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں۔ اگر اپوزیشن نے کیری لوگر بل کے حوالے سے پارلیمنٹ میں تحریک التوا پیش کی تو اسے بحث کیلئے پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔ سوات میں اب وہ دہشت گرد بھی ہتھیار ڈال رہے ہیں جن کے سر کی قیمت مقرر تھی اور سوات اور مالاکنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور انہیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے میں فوج نے کلیدی کردار ادا کیا ہے‘ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے حکومتی ارکان کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ کیری لوگر بل اور این آر او کا تفصیلی مطالعہ کریں تاکہ ایوان میں اس کا مو¿ثر دفاع کیا جا سکے۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے این آر او قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کو خودمختار اور بالادست ادارہ بنایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی عوام سے قوت حاصل کرتی ہے‘ اس نے کسی بھی جماعت سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ حکومت قومی اہمیت کے بل جس میں کیری لوگر بل، این آر او انسداد دہشت گردی اور احتساب بل شامل ہیں پارلیمنٹ میں لانے سے نہیں ہچکچائے گی۔ وزیراعظم نے ارکان کو ہدایت کی کہ وقفہ سوالات کو سنجیدگی سے لیا جائے، کمیٹی سسٹم کو زیادہ م¶ثر بنایا جائے گا۔ حکومت بلوچستان پیکج پر اتفاق رائے پیدا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے مالاکنڈ اور سوات میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عسکریت پسند بھاگ رہے ہیں‘ ان کی اکثریت نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ وزیراعظم گیلانی سے سینئر صوبائی وزیر پنجاب راجہ ریاض احمد نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی و انتظامی صورتحال، بلدیاتی اداروں کے مستقبل، ضمنی انتخابات اور پانی کی تقسیم سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں جلد توسیع ہو گی اور اس کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں کی مشاورت جاری ہے جس کے بعد وزراءکے ناموں کو حتمی شکل دے کر فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی جائے گی۔ توقع ہے کہ ضمنی انتخابات میں پی پی پی اور نواز لیگ کی طرف سے بعض نشستوں پر مشترکہ امیدوار کھڑا کیا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں بھی دوطرفہ بات چیت جاری ہے۔ اختلافی امور پر پنجاب میں کمیٹی قائم کی گئی ہے‘ وہاں پر بھی طے نہ ہونیوالے معاملات کو حتمی حل کیلئے وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ صوبہ سرحد سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اہمیت کے معاملات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صوبہ سرحد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے باعزم ہے۔ حکومت توانائی کی قلت کو دور کرنے کیلئے قلیل‘ درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے تیار کر رہی ہے۔ رینٹل پاور تھرمل اور ہائیڈل پاور پلانٹ لگائے جائیں گے۔ مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کیلئے حکومت کی پالیسی کی تعریف کی۔ ملاقات میں وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان‘ ڈپٹی سپیکر فضل کریم کنڈی‘ سیفران کے وزیر نجم الدین خان بھی موجود تھے۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female