چیمپئنز ٹرافی : سیمی فائنل پاکستانی ٹیم نے نہیں امپائروں نے فکس کر رکھا تھا : ڈاکٹر محمد علی شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر کھیل ڈاکٹر محمدعلی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل امپائروں نے فکس کر رکھا تھا۔ پاکستانی کھلاڑی بیگناہ ہیں۔ پاکستان ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات بالکل بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بدقسمتی سے امپائرز کے غلط فیصلوں کی بناءپر شکست پاکستان کا مقدر بنی۔ آئی سی سی کے ترجمان سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ آئی سی سی اپنی پالیسی کے مطابق میچ فکسنگ پر عوامی سطح پر کوئی رائے نہیں دیتی۔ اگر کسی کھلاڑی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو آئی سی سی کو فراہم کئے جائیں گے۔ اس کیس میں اگر کوئی ثبوت ہے تو آئی سی سی کو فراہم کیا جائے۔