Author Topic: غزل -وار فتگی میں دل کا چلن  (Read 1549 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Fatima

  • Moderator
  • *
  • Posts: 1590
  • Reputation: 2
  • Gender: Female
  • sAb mOkAdAr Ki BaAt Hi
وار فتگی میں دل کا چلن انتہا کا تھا
اب بت پرست ہے جو نہ قائل خدا کا تھا

مجھ کو خود اپنے آپ سے شرمندگی ہوئی
وہ اس طرح کہ تجھ پہ بھروسا بلا کا تھا

وار اس قدر شدید کہ دشمن ہی کر سکے
چہرہ مگر ضرور کسی آشنا کاتھا

اب یہ کہ اپنی کشتِ تمناکو روئیے
اب اس سے کیا گلا کہ وہ بادل ہوا کا تھا

تونے بچھڑ کے اپنے سر الزام لےلیا
ورنہ فراز کا تو یہ رونا صدا کا تھا