جب دل تمہارا اپنا ہو
پر باتیں ساری اسکی ہوں
جب خوشبو اسکی آتی ہو
اور سانس تمھاری اپنی ہو
جب حد درجہ مصروف ہو تم
اور یاد اچانک آئے تو
جب آنکھیں نیند سے بوجھل ہوں
تم اسکو پاس ہی پاؤ تو
پھر خود کو دھوکہ مت دینا
اور اس سے جاکر کہہ دینا
ہاں دل کو محبت ہے تم سے
ہاں دل کو محبت ہے تم سے