Author Topic: Ú†Ù„ÛŒ : زلزلے سے 750 ہلاک‘ 20 لاکھ افراد‘ 15 لاکھ گھر متاثر‘ پورا جزیرہ تباہ  (Read 1074 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
سان تیاگو (اے ایف پی) جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد750سے زائد ہو گئی ہے۔ بحر الکاہل میں8.8 شدت کے زلزلے اور سونامی سے چلی کے جنوبی جزیرے میں شدید تباہی کے بعد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں جبکہ دارالحکومت سان تیاگو کا ٹرمینل منہدم ہونے سے ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ شدید زلزلے سے لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔ سونامی کی لہریں بحرالکاہل کے دوسرے سرے پر واقع نیوزی لینڈ،امریکی ریاست ہوائی اورآسٹریلیاسے بھی ٹکرا گئیں ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے بجے بحرالکاہل میں آنے والے قیامت خیز زلزلے اور بپھری ہوئی سمندری لہروں نے ویک اینڈ منانے کے لیے آنے والے سیاحوں اور مقامی باشندوں کو نیند میں ہی لقمہ اجل بنادیا۔ تیس سیکنڈ تک جاری رہنے والے اس زلزلے کی شدت گزشتہ ماہ ہیٹی میں آنے والی تباہ کن قدرتی آفت سے ہزار گنا زیادہ تھی۔ شدید زلزلے سے جوآن فرنینڈیز جزیرہ بدترین تباہی کا شکار ہوا۔ کنکریٹ کی بلند مضبوط عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔ ملک کے جنوبی اور شمالی حصے کو ملانے والا پل مکمل طور پر تبا ہ ہوگیا اورشاہراہیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ حد نگاہ تک سڑکوں پر موجود تباہ شدہ گاڑیوں کے ڈھانچے اس قدرتی آفت کی کہانیاں بیان کر رہے ہیں ۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد سات فٹ اونچی سونامی کی لہریں ملک کے مشرقی قصبے سے ٹکرا گئیں۔ جس کے بعد سونامی کی لہریں بحر الکاہل میں پھیل گئی ہیں۔زلزلے کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ گھر متاثرہوئے ہیں۔کئی علاقوں میں بجلی بند اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔