Author Topic: لائیو سٹاک Ú©ÛŒ ترقی حکومت Ú©ÛŒ اولین ترجیح ہے: احمد علی اولکھ  (Read 1043 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر لائیو سٹاک ملک احمد علی اولکھ نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک ہماری معیشت کی مضبوط بنیاد ہے اور لائیو سٹاک کو ترقی دینا پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبہ بھر میں تقریباً پونے چھ کروڑ سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کو متعدی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے لئے مہم کا آغاز مانگامنڈی سے کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں ویٹرنری ہسپتال مانگا منڈی ملتان روڈ میں گائے اور بھینسوں میں گل گھوٹو اور منہ کھر کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی مہم کا افتتاح کرتے ہ وئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک‘ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک‘ محکمہ کے دیگر افسران اور کاشتکاروں کے علاوہ مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر کے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران یونین کونسل کی سطح پر جا کر عام کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کو حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت صوبہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سربراہی میں انقلابی اقدامات نافذ کرنے پر عمل پیرا ہے۔