Author Topic: اتوار بازاروں میں اشیاءکی قیمتوں میں ملا جلا رجحان  (Read 1175 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور (خبر نگار) اتوار بازاروں میں گذشتہ روز قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ قیمتوں میں م عمولی اضافہ اور کمی دیکھنے میں آئی۔ مگر ایک فرق جو دیکھنے میں آیا وہ اتوار بازاروں میں ایڈمنسٹریٹروں (ٹاون ناظمین) کی حاضری تھی۔ جنہوں نے اپنی تعیناتی کے پہلے ہی ہفتے اتوار بازاروں کا نہ صرف دورہ کیا بلکہ وہاں بہتری لانے کیلئے احکامات جاری کئے۔ ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاون نے شادمان اور اسلام پورہ اتوار بازار کا دورہ کیا اور وہاں اچھے انتظامات پر ٹی ایم او ملک طارق محمود کی کارکردگی کو سراہا۔ اتوار بازار میں پھلوں میں سیب 46 سے 96 روپے‘ انار 95 سے 148 روپے‘ ناشپاتی 75‘ شکرقندی 22‘ امرود 32‘ بیر 25‘ چیکو 60‘ پپیتا 60‘ اسٹابری 130 روپے کلو‘ گریب فروٹ 14 روپے فی عدد‘ مالٹا 50 سے 80‘ مسمی 80‘ کینو 40 سے 80 اور کیلا 25 سے 40 روپے درجن فروخت کیا گیا۔

Offline bakr124

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1263
  • Reputation: 49
    • Email