Author Topic: انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں بم دھماکہ‘ 2 افراد جاںبحق‘ 15 زخمی  (Read 1317 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
کوئٹہ + خضدار (بیورو رپورٹ + مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں بم دھماکے سے 2 افراد جاںبحق اور 15 طلبہ زخمی ہو گئے ہیں‘ دھماکہ یونیورسٹی میں ثقافتی شو کے دوران ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں یونیورسٹی کا طالب علم جنید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ ہسپتال میں متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ شرپسند منصوبے کے تحت صوبے کے حالات خراب کر رہے ہیں۔