Author Topic: کرپشن سکینڈلز Ú©Û’ باعث حکومت عوام کا اعتماد Ú©Ú¾Ùˆ رہی ہے : نوازشریف  (Read 1331 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور (خبر نگار خصوصی + مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف دور میں ملٹری آپریشن کے خلاف تحقیقات کے لئے عدالتی کمشن بنایا جائے‘ کرپشن سکینڈلز کے باعث حکومت عوام کا اعتماد کھو رہی ہے‘ بلوچستان میں مری‘ بگٹی قبائلی کی بحالی اور معاوضہ کی ادائیگی اور امن و امان کے لئے پولیس کو ذمہ داریاں تفویض کرنا ضروری ہے‘ علاقائی امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل لازمی ہے‘ عالمی برادری یہ مسئلہ حل کرانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر بلوچستان کے رہنماوں خدائے نور‘ میر محمد عثمان‘ جرمن سفیر اور جرمن وزیر خارجہ کے نمائندے برائے افغانستان سے گفتگو کے دوران کیا۔ بلوچستان کے رہنماوں سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ جب تک اکبر بگٹی کے قاتلوں‘ آئین توڑنے والوں اور بد عنوان عناصر کا محاسبہ نہیں ہو گا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم جمہوریت کے استحکام ، اداروں کی مضبوطی، آئینی کی بالادستی، قانون کی عمل داری اور سوئس بنکوں سے پاکستانی دولت کی واپسی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے، حکوت اپنی ترجیحات کی از سر نو درجہ بندی کرے اور ملک میں بے یقینی کا سبب اور جمہوریت کیلئے خطرہ بننے والے عوامل کا خاتمہ کرے، اکبر بگٹی کے قاتلوں کو سزا دلوانے اور بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنے میں حکومت یکسر ناکام رہی ہے اور ایسے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے قوم کو نئے نئے مسائل میں الجھا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست میں اصولوں کو ہی اپنا شعار بنایا ہے اور اپنے ذاتی مفادات پر ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے عدلیہ کی بحالی کے بعد عدلیہ کے وقار کی خاطر بھی بھرپور کردار ادا کیا اور حکومت کو مجبور ہو کر آئین اور قانون کے مطابق عمل کرنا پڑا۔ نواز شریف نے کہا کہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اور ہمیں پاکستان کے عوام کے مسائل کے حل اور برائیوں کے خاتمے کے لئے جنگ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ہمارے پاس اب ضائع کرنے کے لئے بالکل وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے این آر او، کیری لوگر بل، قرضوں کی معافی اور عدلیہ کے وقار کی خاطر اصولی موقف اختیار کر کے حکمرانوں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا اسی طرح ہم آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے بھی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور ملک کو درپیش موجودہ مشکل صورتحال کا ایک سبب آئینی معاملات کو جلد نہ نبٹانا ہے اور وہ منفی رویہ ہے جو میثاق جمہوریت اور دوسرے تحریری یا زبانی وعدوں کے بارے میں اختیار کیا گیا۔ سادہ معاملے کو بھی وسیع تر آئینی اصلاحات کے پیچیدہ مسئلے سے جوڑ کر التواءمیں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) محسوس کرتی ہے کہ حکومت پارلیمینٹ کی بالادستی، آئین کی 12 اکتوبر 99ءکی حالت میں جلد بحالی، میثاق جمہوریت کے نفاذ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی، کرپشن کے خاتمے، میڈیا کی آزادی اور عوام کو درپیش مہنگائی جیسے مسائل کے بارے میں سنجیدگی اور یکسوئی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔انہوں نے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی میں مخلص اور نئے چہروں کو فوقیت دی جائے اور آمر کے ساتھیوں اور چڑھتے سورج کے پجاریوں سے پارٹی کو محفوظ رکھا جائے۔ جرمنی کے سفیر مائیکل کوچ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ جرمنی ہمارا قابل اعتماد دوست ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ توانائی اور دیگر شعبوں میں جرمنی سے تعاون بڑھنا چاہئے۔ علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے نوازشریف نے اس کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل پر بات کی اور کہا کہ عالمی برادری اس کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ جرمنی کے سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی ہمارا تعاون پاکستان کو حاصل رہے گا۔ ثناءنیوز کے مطابق نوازشریف نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کے لئے یورپین ممالک کی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی آسان بنائی جائے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اپنی رائے ونڈ کی رہائش گاہ پر جرمن وزیر خارجہ کے نمائندہ برائے افغانستان اور جرمن سفیر سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر آصف زرداری کے قول و فعل میں تضاد کے باوجود ہم نے میثاق جمہوریت کی خاطر ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) برمنگھم کے رہنماوں سے خطاب میں کیا۔