Author Topic: ہیکل سلیمانی Ú©ÛŒ تعمیر Ú©Û’ اسرائیلی منصوبے کیخلاف پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں اح  (Read 1213 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور + فیصل آباد (خصوصی نامہ نگار + وقائع نگار خصوصی + نامہ نگاران) اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے منصوبہ کے خلاف امیر جماعت اسلامی منور حسن کی اپیل پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ لاہور‘ فیصل آباد‘ بہاولپور‘ کراچی‘ اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی اور مظاہرے کئے گئے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو اس ناپاک منصوبے سے باز رکھنے کے لئے دباو ڈالے‘ مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ اسرائیل سرنگیں کھود کر مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہے۔ اس نے بیت المقدس کے قریب اپنے معبد کی تعمیر بھی شروع کر دی ہے۔ فلسطینی مسلمان اس کی مزاحمت کر رہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پرپیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ مسلمان حکمرانوں نے اس بارے میں بے حمیتی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مصر نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر العطیم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے لیکن ہمارے حکمران امریکی غلامی میں اس قدر گرفتار ہو چکے ہیں وہ امریکی بچے اسرائیل کے خلاف بیان دینے کو بھی تیار نہیں۔ اس موقع مظاہرے کے شرکا نے امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے بازی کی۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے حق احتجاج کو لاٹھی، گولی، آنسو گیس اور ریاستی تشدد سے کچلنے کا جو راستہ اختیار کیا ہے اس سے عوامی جذبات مزید مشتعل ہوں گے۔موجودہ حکمران عوام کو ایک تنکے کے برابر بھی اہمیت نہیں دے رہے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹی جنرل رخسانہ جبیں نے بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ قبلہ اول کی آزادی و حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ بہاولپور میں یوم احتجاج کے موقع پر مسجد الحق سے فرید گیٹ تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت عبدالستار ندیم ہاشمی‘ نصراللہ خان‘ سید جلیل ہاشمی نے کی۔ فرید گیٹ میں خطاب کرتے ہوئے نصراللہ خان اور دیگر رہنماوں نے کہا یہودی لابی مسلمانوں کے خلاف کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اور مسلم کمیونٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ مسلمان اپنے قبلہ اول کی حفاظت کی خاطر کٹ مرنے کے لئے تیار ہے ۔ فیصل آباد سے وقائع نگار خصوصی کے مطابق ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کے ناپاک اسرائیلی منصوبے کے خلاف فیصل آباد میں بھی یوم غصب منایا گیا۔ اس سلسلے میں رائے محمد اکرم خاں کھرل کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اور امریکہ و اسرائیلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے کہا کہ مسلمانوں کو فلسطینی عوام کی پشت پر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے جو مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے بیش بہا جانی و مالی قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین پر اسرائیلی مظالم اپنی جگہ لیکن امت مسلمہ کے بے حس اور بے حمیت حکمرانوں کا رویہ انتہائی افسوناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا اس سارے معاملے میں یورپی یونین کا کردار قابل مذمت ہے۔چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اسلامی چیچہ وطنی کے زیراہتمام بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت چودھری علی شیر ڈوگر‘ چودھری محمد سردار‘ حاجی مشتاق احمد‘ عبدالکریم ڈوگر‘ ملک ناصر اور دیگر نے کہا کہ اسرائیل ایک ناسور کی مانند ہے۔ قبلہ اول اور مسجد اقصیٰ کی حرمت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ اسرائیل نے مذموم حرکت کرکے اُمت مسلمہ کو للکارا ہے۔آئی این پی کے مطابق اظہار فلسطین فاﺅنڈیشن کے مرکزی رہنماﺅں مظفر ہاشمی، قاضی نورانی، مولانا منور نقوی مذمتی بیان میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہئے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف برسرپیکار ہو جائیں اور غزہ سے اسرائیل کا غاصبانہ محاصرہ ختم کروانے کےلئے سراپا احتجاج بن جائیں۔