Author Topic: پاکستان Ù†Û’ کینیا Ú©Ùˆ شکست دے دی  (Read 1234 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email
پاکستان نے کینیا کو شکست دے دی
   Ù¾Ø§Ú©Ø³ØªØ§Ù†     Ù†Û’     Ú©ÛŒÙ†ÛŒØ§     Ú©Ùˆ  205 رنز   Ø³Û’ ہرا دیا
   Ù¾Ø§Ú©Ø³ØªØ§Ù†      Ú©ÛŒÙ†ÛŒØ§   Ø±Ù†Ø² فی بلے باز 
100 50 0 بیٹنگ8Razzaqnot out 89Rehmannot out 5بیٹنگ8Razzaq8not out 317/7ایکسٹرا
46 (6 نو بال 37 وائیڈ 3 لیگ بائیز)
6.3
موجودہ رن ریٹ
N/A
مطلوبہ رن ریٹ   Ú©ÛŒÙ†ÛŒØ§    112 (33.1 اوور)0بقیہ اوورز
رنز فی بلے باز 
100 50 0 آل آؤٹ11Otienonot out 09not out آل آؤٹ11Otieno0not out 112 آل آؤٹایکسٹرا
11 (1 نو بال 3 وائیڈ 4b 3 لیگ بائیز)
3.3
موجودہ رن ریٹ
12.1
مطلوبہ رن ریٹ   Ù¾Ø§Ú©Ø³ØªØ§Ù†    317/7 (50.0 اوور)17بقیہ اوورز206درکار رنز
میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے
سنہ دو ہزار گیارہ کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بدھ کو پاکستان نےگروپ اے کے میچ میں کینیا کو دو سو پانچ رن سے شکست دے دی ہے۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مڈل آرڈر کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو سترہ رن بنائے۔

کلِک کینیا بمقابلہ پاکستان: تصاویر

پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔


شاہد آفریدی نے سولہ رن کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں
تین سو اٹھارہ رن کے ہدف کے تعاقب میں کینیا کی ٹیم چونتیسویں اوور میں ایک سو بارہ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اوبویا سینتالیس رن کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

پاکستانی کپتان شاہد آفریدی پانچ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، انہیں اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آفریدی کے علاوہ عمر گل نے تین اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی، کینیا کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

اس سے قبل پاکستانی اوپنرز کے لیے ورلڈ کپ کا آغاز اچھا نہ تھا اور محمد حفیظ اور احمد شہزاد صرف بارہ کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ تاہم اس ابتدائی نقصان کے باوجود پاکستان کے مڈل آرڈر نے ہمت نہ ہاری اور سکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔


عمر اکمل کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا
تیسری وکٹ کے لیے یونس خان اور کامران اکمل کی اٹھانوے رنز اور پھر عمر اکمل اور مصباح الحق کی ایک سو اٹھارہ رن کی شراکت نے پاکستان کو ایک اچھے سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔عمر اکمل پاکستان کی جانب سے اکہتر رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ یونس، مصباح اور کامران اکمل نے بالترتیب پچپن، پینسٹھ اور پچاس رن بنائے۔

کینیا نے اس اننگز میں چھیالیس فاضل رن دیے۔ کینیا کی جانب سے ٹامس اوڈویو تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان اور کینیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ مقابلوں میں ایک دوسرے کا سامنا کر رہی تھیں۔ان دونوں ٹیموں کے درمیان اس میچ سمیت اب تک چھ بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں اور ان سب میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے۔


واٹرز نے محمد حفیظ کا کیچ لے کر کینین ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی
کینیا کی ٹیم سنہ انیس سو چھیانوے سے ورلڈ کپ کا حصہ بنتی آئی ہے اور اِسی عالمی کپ میں اُس نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سب کو چونکا دیا تھا۔ سنہ دو ہزار تین کے ورلڈ کپ میں کینیا نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جو اس کی اب تک کی سب سے یادگار کارکردگی بھی ہے۔

پاکستان کو سنہ انیس سو بانوے کا ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ اس نے سنہ ننانوے کے ورلڈ کپ کے فائنل اور سنہ ستاسی کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

پاکستان کی ٹیم: محمد حفیظ، احمد شہزاد، کامران اکمل، یونس خان، مصباح الحق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، عمرگل، شعیب اختر، عبدالرحمان

کینیا کی ٹیم: جمی کمانڈے، ٹی مشرا، ایس نگوچے، کولنز اوبویا، این اودھیامبو، ٹامس اڈویو، ای اوٹینو، مورس آؤما، ریکپ پٹیل،سٹیو ٹکولو، سیرن واٹرز



Pakistan Zindabad




Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male

Offline ambreen

  • Newbie
  • *
  • Posts: 296
  • Reputation: 0
    • Email