Author Topic: پشاور: امریکی شہری جوڈیشل ریمانڈ پر  (Read 1308 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 11
  • Gender: Male
    • Email


پشاور: امریکی شہری جوڈیشل ریمانڈ پر


امریکی شہری کے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے گرفتار ہونے والے امریکی شہری کو ایک مقامی عدالت نے چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

پشاور پولیس نے جمعہ کو غیر قانونی طور پر مقیم ایک امریکی باشندے کو یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقے سےگرفتار کیا تھا۔

کلِک پشاور میں امریکی شہری گرفتار

پشاور میں امریکی شہری کے وکیل فخرعالم جھگڑا نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کو پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے چودہ فارن ایکٹ کے تحت امریکی باشندے ائیرون مارک ڈی ہیون کو چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ویزہ چار مہینے پہلے ختم ہوچکا تھا۔البتہ پاکستان کے لیے وہ مکمل دستاویزات پر آئے تھے۔وکیل کا کہنا تھا کہ امریکی شہری کو ضمانت کے لیے درخواست دینے کا حق حاصل ہے۔

نامہ نگار دلاور خان وزیر کے مطابق پشاور میں جمعہ کو یونیورسٹی ٹاؤن سے نامکمل دستاویزات کے جرم میں گرفتار امریکی شہری کو سخت سکیورٹی میں مقامی عدالت میں پیش کیاگیا اور اس موقع پر امریکی شہری کو ہتھکڑیاں بھی لگائی گئی تھی۔

پیشی کے بعد امریکی شہری کو پولیس نے سخت پہرے میں ایک بکتربند گاڑی میں جیل بھیج دیا جہاں ان کو عام شہریوں کے ساتھ رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی شہری کو گزشتہ سال جنوری میں آٹھ ماہ کا ویزہ جاری کیا گیا تھا جس کی معیاد چار ماہ قبل ختم ہو چکی ہے۔

ائیرون مارک ڈی ہیون کی شادی ایک پاکستانی خاتون سے ہوئی ہے
فخرعالم جھگڑا
امریکی شہری کے وکیل فخر عالم جھگڑا نے بتایا کہ گرفتار امریکی باشندہ یہاں پاکستان میں کسی کمپنی کا سربراہ ہے جو پاکستانی قانون کے تحت رجسٹرڈ بھی ہو چکی ہے۔تاہم انہوں نے کمپنی کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی پاکستان میں کسی شہر کا ذکر کیا ہے۔

وکیل کے مطابق امریکی شہری کے خاندان والے بھی خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں مقیم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ائیرون مارک ڈی ہیون کی شادی بھی ایک پاکستانی خاتون سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی طرف سے تین پاکستانیوں کے ہلاکت کے بعد کسی امریکی شہری کی گرفتاری کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس پشاور میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں جہاں ان کے تحت کئی امریکی اہلکار کام کرتے تھے۔ تاہم ذرائع ابلاغ کے رپورٹوں کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری کے بعد پشاور میں ان کے ماتحت کام کرنے والے تمام امریکی اہلکار اچانک غائب ہوگئے ہیں۔


Pakistan Zindabad