ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہےاللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص کے قلب میں ذرہ برابر بھی تکبر ہوگا، وہ جنت میں نہ جائے گا۔ ایک شخص نے عرض کیا ہر شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا لباس اچھا ہو تو کیا پھر یہ چیز تکبر ہوگی؟ فرمایا لوگوں کو حقیر و ذلیل سمجھنا تکبر ہے۔ (مسلم