جوڑے رب نے آسمان پہ بنائے
پھر کیوں انسان اپنے دل کو جلائے
ما لک خوب جانتا ہے،کیا اچھا ہے
کس کا سہارا کس کو ملنا اچھا ہے
وہ ناانصاف نہیں،انصاف بھی نہ مانگو
مانگو تو فقط اس سے، رحم اسکا مانگو
جو اس نے بنایا، وہ خوب سمجھتا ہے
دلوں کے بھید بھی  وہ خوب سمجھتا ہے
جو ملا صحیح ملا، نہ کرو مقدر پہ گلہ
جو دیا خوب دیا ، کرو اس کا شکریہ